Latest News

امت شاہ ہندوستان کے جنرل ڈائر، لوگوں پر چلوارہے گولی: این سی پی لیڈر

امت شاہ ہندوستان کے جنرل ڈائر، لوگوں پر چلوارہے گولی: این سی پی لیڈر

ممبئی : شہریت ترمیمی قانون پر مرکزی حکومت کی مسلسل تنقید ہو رہی ہے۔اگرچہ وزیر اعظم نریندر مودی اور مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ کئی بار کہہ چکے ہیں کہ ملک کے لوگوں کو اس سے ڈرنے کی ضرورت نہیں ہے، افواہوں میں نہ آئیں۔مرکزی حکومت اپوزیشن پر معاملے کو اکسانے کا الزام لگا رہی ہے تو وہیں اپوزیشن بھی مسلسل حملہ آور رہتی ہے ۔

PunjabKesari

حکمران جماعت اور حزب اختلاف کے درمیان چل رہے  الزام تراشیوں کے سلسلے کے درمیان بدھ کو نیشنلسٹ کانگرس پارٹی( این سی پی ) کے لیڈر نواب ملک نے متنازعہ تبصرہ کرتے ہوئے امت شاہ کا موازنہ انگریز افسر جنرل ڈائر سے کر دیا۔
ملک نے کہا کہ امت شاہ ہندوستان کے جنرل ڈائر ہیں جو ملک کے لوگوں پر گولی چلوا رہے ہیں۔ساتھ ہی نواب ملک نے مہاراشٹر کے وزیر اعلیٰ ادھو ٹھاکرے کو جامعہ علی گڑھ میں ہوئے تشدد کا موازنہ  جلیانوالا باغ سانحہ سے کرنے پر  انکی حمایت کی۔

PunjabKesari

نواب ملک نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ جس طرح جلیانوالا باغ میں جنرل ڈائر نے لوگوں پر گولی چلوائی  تھی، امت شاہ بھی ملک کے لوگوں پر ایسے ہی گولی چلوا رہے ہیں۔امت شاہ جنرل ڈائر سے کم نہیں ہیں۔ملک نے کہا کہ ادھو ٹھاکرے کا وہ بیان بالکل درست تھا جس میں انہوں نے جامعہ تشدد کے واقعہ کا موازنہ جلیانوالا باغ سانحہ سے کیا تھا ۔
 



Comments


Scroll to Top