Latest News

گولہ بارود اور ٹارپیڈو لے جانے والے بارج کشتی بحریہ کے بیڑے میں شامل

گولہ بارود اور ٹارپیڈو لے جانے والے بارج کشتی بحریہ کے بیڑے میں شامل

نئی دہلی: سمندر میں گولہ بارود، ٹارپیڈو اور میزائلوں کو ایک جگہ سے دوسری جگہ لے جانے کی صلاحیت رکھنے والی تیسری بارج کشتی ایل ایس ایم اے-18 جمعرات کو بحریہ کے بیڑے میں شامل ہوگئی۔ بحریہ نے جمعہ کو ایک بیان جاری کرتے ہوئے کہا کہ یہ بارج کشتی کو مائیکرو، اسمال اینڈ میڈیم انٹرپرائزز شپ یارڈ میسرز سوریہ دپتا پروجیکٹس پرائیویٹ لمیٹڈ،  تھانے نے بنائی ہے۔
وزارت دفاع نے ان کشتیوں کی تعمیر کے لیے میسرز سوریہ دپتا پروجیکٹس پرائیویٹ لمیٹڈ کے ساتھ 5 مارچ 2021 کو معاہدہ کیا تھا۔ ہندوستانی بحریہ میں ان کشتیوں کی شمولیت سے بحریہ کی آپریشنل صلاحیت میں اضافہ ہوگا اور مشنوں کی تکمیل میں تیزی آئے گی۔ یہ کشتیاں ڈیموں، گھاٹوں اور بیرونی بندرگاہوں پر ہندوستانی بحریہ کے جہازوں کے لیے سامان اور گولہ بارود کی نقل و حمل، لوڈنگ اور اتارنے میں سہولت فراہم کریں گی۔
یہ چھوٹے جہاز بحریہ کے قوانین اور انڈین شپنگ رجسٹر کے ضابطے کے تحت مقامی طور پر ڈیزائن اور بنائے گئے ہیں۔ بارج کشتیوں کی ماڈل ٹیسٹنگ بحریہ سائنس اور ٹیکنالوجی لیبارٹری، وشاکھاپٹنم میں ڈیزائن کے مرحلے کے دوران کی گئی۔ یہ بارج حکومت ہند کے 'میک ان انڈیا' اقدام کے قابل فخر پرچم بردار ہیں۔



Comments


Scroll to Top