Latest News

سری ننکانہ صاحب پتھر بازی پر سدھو خاموش، سوشل میڈیا پر یوزرس نے پوچھا کہاں ہیں عمران

سری ننکانہ صاحب پتھر بازی پر سدھو خاموش، سوشل میڈیا پر یوزرس نے پوچھا کہاں ہیں عمران

چنڈی گڑھ : پاکستان میں سکھ مذہب کے مقدس مقام  گوردوارہ سری ننکانہ صاحب پر ہوئے حملے کی ہر طرف مذمت کی جارہی ہے لیکن اس واردات پر کانگرسی لیڈر نوجوت سنگھ سدھو کی جانب سے ابھی تک کسی طرح کا کوئی رد عمل نہیں دیا گیا ۔ جس وجہ سے وہ لوگوں کے نشانے پر ہیں ۔ 

PunjabKesari
ٹویٹر پر نوجوت سدھو اس معاملے کو لے کر جم کر ٹرول ہورہے ہیں ۔ ٹویٹر صارفین کا یہ کہنا ہے کہ اس معاملے میں سدھو ابھی تک چپ کیوں اور کہاں گئے ہیں ۔ لوگوں نے یہاں تک بھی کہہ دیا کہ اب نوجوت سدھو پاکستان کے وزیر اعظم عمران خان کو اپنی کوئی صلاح کیوں نہٰں دے رہے ہیں ۔ 
بتا دیں کہ جب سدھو پاکستانی وزیر اعظم عمران خان کی حلف برداری تقریب میں گئے تھے تو انہوں نے کہا تھا کہ وہ ایک امن پسند لیڈر ہیں ۔ وہیں اس حملے کے بعد لوگوں نے سدھو پر نشانہ سادھتے ہوئے کہا کہ اب ایک امن پسند لیڈر کے ملک میں ایسا کیوں ہو گیا ؟

PunjabKesari
قابل ذکر ہے کہ  جمعہ کے روز سینکڑوں کی بھیڑ نے سکھوں کے سب سے مقدس مقامات  میں سے ایک ننکانہ صاحب گوردوارے پر پتھر بازی کی ۔ دوپہر سے ہی بھیڑ نے گوردوارے کو گھیر لیا ۔ واردات سے جڑی ویڈیو میں ایک کٹر پنتھی سکھوں کو ننکانہ صاحب سے بھگانے اور اس مقدس شہر کا نام بدل کر غلام علی مصطفی کرنے کی دھمکی دیتے دکھ رہا ہے ۔ کٹڑ پنتھیوں کی بھیڑ نے گوردوارے کو گھیر رکھا ہے ۔ اس وجہ سے پہلی بار گوردوارہ جائے پیدایش ننکانہ صاحب میں بھجن - کیرتن منسوخ کرنا پڑا ۔ 
 



Comments


Scroll to Top