Latest News

اویسی اپنے گھر پر ترنگا لگائے گا  تو اس کو صحیح سمجھ آجائے گی: منوہر لال کھٹر

اویسی اپنے گھر پر ترنگا لگائے گا  تو اس کو صحیح سمجھ آجائے گی: منوہر لال کھٹر

انبالہ :شہریت ترمیمی  قانون ( سی اے اے ) کی مخالفت کرنے والوں کو گھر پر ترنگا لہرانے کا مشورہ دینے والے اسد الدین اویسی کو ہریانہ کے وزیر اعلیٰ منوہر لال کھٹر نے نصیحت دی ہے۔ وزیر اعلیٰ نے کہا ترنگا تو سب کو لہرانا چاہئے،ترنگا لگانے سے سب کے ذہن میں خیر سگالی جاگے گی اور ملک کے تئیں محبت کا احساس جاگے گا ۔اگر اویسی اپنے گھر پر ترنگا لگائے گا تو اسے سدبدھ اچھی سمجھ آ جائے گی۔
بتادیں کہ اے آئی ایم أئی ایم کے سربراہ اسدالدین اویسی نے  ایک عوامی جلسے میں خطاب کرتے ہوئے کہا تھا  سی اے اے کے خلاف پر تشدد مظاہروں  کے ہم خلاف ہیں۔ انہوں نے خطاب کرتے ہوئے کہا تھا کہ  شہریت ترمیمی قانون کے خلاف احتجاج کرنے والے ہر شہری با الخصوص مسلمانوں سے گزارش ہے کہ 22 دسمبر سے اپنے مکان کی چھت پر ترنگا لہرا ئیں ، تاکہ سی اے اے کے خلاف حکومت کو ہندوستانی مسلمانوں کا  پر امن طریقے سے پیغام بھیجا سکے  ۔
اس پر  ہریانہ کے وزیر اعلیٰ  منوہر لال کھٹر نے  سی اے اے کی  مخالفت کرنے والے  اویسی کو نصیحت کرتے ہوئے کہا کہ ترنگا تو سب لہرانا چاہئے، کیونکہ ترنگا لگانے سے سب کے ذہن میں ایک ہم آہنگی جاگتی ہے ۔وزیر اعلیٰ منوہر لال کھٹر نے کہا کہ اس سے ملک کے تئیں محبت کا احساس جاگے گا اور ترنگے کی جو احساس ہے اس پرہی سب کو چلنا چاہئے اس میں کوئی دو رائے نہیں ہے۔انہوں نے کہا کہاگر اویسی  اپنے گھر پر ترنگا لگائے گا تو اسے سمجھ آجائے گی۔ 
 



Comments


Scroll to Top