لکھنؤ: شہریت ترمیمی قانون ( سی اے اے ) کے خلاف ملک بھر میں ہورہے مظاہروں پر بسپا (بہوجن سماج پارٹی ) سربراہ مایا وتی نے نشانہ سادھتے ہوئے کہا کہ پاکستان میں ہندوؤں پر ہورہے ظم کا بدلہ مرکزی حکومت ملک کے مسلمانوں سے لے رہی ہے ۔
مایا وتی نے کہا کہ پاکستان میں ہندوؤں پر ہورہی ظلم و زیادتی بالکل بھی مناسب نہیں ہے ۔ اس کا بدلہ اب مرکزی حکومت ملک کے مسلمانوں سے لینا چہاتی ہے جو قطعی بھی انصاف نہیں ہے اور یہ ایک طرح سے انسانیت کے خلاف بھی ہے ۔
مایا وتی نے کہا کہ مرکزی حکومت کے شہریت ترمیمی قانون ( سی اے اے ) کے خلاف ملک بھر میں مظاہرے ہورہے ہیں جنہوں نے اب تشدد کی شکل اختیار کرلی ہے ۔ ایسا اکثر تبھی ہوتا ہے جب حکومت اپنے مفاد میں اپنے ملک کے آئین کو بھی طاق پر رکھ کر کسی ایک طبقہ و مذہب کو نظر انداز کرتی ہے ۔ اس قانون میں مسلم سماج کو یکسر نظر انداز کیا جارہا ہے ۔