چھترپور : مدھیہ پردیش کے چھترپور میں ایک مسلم نوجوان کی جانب سے آر ایس ایس کو گالی دینے کا معاملہ سامنے آیا ہے۔ جہاں نوجوان نے ویڈیو بنائی اور وہ سوشل میڈیا پر دیکھتے ہی دیکھتے وائرل ہو گئی۔ یہ واقعہ چھترپور سول لائن تھانہ علاقے کے اسٹیڈیم کے بیرونی احاطے کا ہے جو آج بدھ کی صبح پیش آیا۔ مذکورہ ویڈیو سوشل میڈیا انسٹاگرام اور فیس بک پر وائرل کی گئی ہے۔ ویڈیو سامنے آنے کے بعد ہندو تنظیم بجرنگ دل اور آر ایس ایس کے کارکن سول لائن تھانے پہنچے اور معاملہ درج کروایا۔

یہ ہے معاملہ
فرحان نظامی نے سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو وائرل کی ہے۔ یہ ویڈیو بابو لال چترویدی اسٹیڈیم کے قریب کی بتائی جا رہی ہے۔ ویڈیو میں اس نے کہا کہ دیکھو بھیا یہ آر ایس ایس کی گینگ جا رہی ہے، ہم یہاں آئے تھے، شاخہ چل رہی تھی، وہ ہمیں دیکھ کر بھاگ گئی۔ ویڈیو میں اس نے غیر مہذب زبان بولتے ہوئے چپل مارنے کی بات کی۔ اس نے کہا کہ وقت آنے دو نام و نشان مٹا دیا جائے گا۔ ویڈیو میں نوجوان یہ کہتے ہوئے سنا جا سکتا ہے کہ آر ایس ایس گدھوں کا جھنڈ ہے، مجھے یہ سمجھ نہیں آتا کہ ان لوگوں نے ملک کے لیے کیا ہی کیا ہے؟ نہ ہی انہوں نے آزادی کی لڑائی لڑی، نہ ہی ملک مفاد میں کوئی کام کیا ۔

پولیس نے کی کارروائی
سول لائن تھانہ انچارج ستیش سنگھ نے کارروائی کرتے ہوئے ملزم کو گرفتار کیا اور اس کے خلاف تعزیرات ہند کی دفعہ 2023، 296، 353(2) اور انفارمیشن ٹیکنالوجی (ترمیمی)ایکٹ، 2000 کی دفعہ 67 کے تحت مقدمہ درج کیا ۔

وشو ہندو پریشد کا بیان
وشو ہندو پریشد کے محکماتی منتری پرکھر بھٹ نے بتایا کہ اسٹیڈیم میں سنگھ کی شری رام ترن وائے وسائی (ویاپری) شاخہ لگتی ہے۔ صبح ایک فرحان نظامی نام کا لڑکا آیا، اس نے خود سے ہی تنظیم کے لوگوں کے ساتھ گالی گلوچ کی، اس نے جان سے مارنے کی دھمکی دی، اسے دیش دروہی کہا۔ شخص غیر قانونی ہتھیار ساتھ میں لیے ہوئے تھا۔ شاخہ سے جھگڑا کیا اور شہر کا ماحول خراب کیا۔ اس نے شاخہ میں بھی گالی گلوچ کی لیکن تنظیم کے لوگوں نے کچھ نہیں کہا۔ ہم لوگوں نے تھانے میں شکایت کی ہے۔

سی ایس پی بولے
چھترپور سی ایس پی ارون کمار سونی نے بتایا کہ تنظیم کے خلاف توہین آمیز اور غیر شائستہ زبان کا ویڈیو سامنے آیا ہے۔ ملزم کو گرفتار کر کے مقدمہ درج کر لیا گیا ہے اور آگے کی کارروائی کی جا رہی ہے۔