National News

سروے رپورٹ: ایلون مسک کی مقبولیت میں زبردست کمی، سیاست میں آتے ہی امریکی انہیں ناپسند کرنے لگے

سروے رپورٹ: ایلون مسک کی مقبولیت میں زبردست کمی، سیاست میں آتے ہی امریکی انہیں ناپسند کرنے لگے

واشنگٹن: ایلون مسک جو کبھی زمین کے امیر ترین آدمی اور بزنس ٹائیکون کے طور پر مشہور تھے، اب ان کی امریکہ میں مقبولیت میں کمی دیکھی جا رہی ہے۔ ایلون مسک نے کئی برسوں تک ایک بزنس میگنیٹ اور ٹیک ویڑنری کے طور پر اپنی امیج بنانے کے لیے کام کیا ہے، ناقدین اور شکوک و شبہات کو مسترد کرتے ہوئے کر ارض کا امیر ترین شخص بن گیا ہے۔ لیکن ایسوسی ایٹڈ پریسNORC سینٹر فار پبلک افیئرز ریسرچ کے ذریعے کرائے گئے ایک سروے کے مطابق، جب سے انہوں نے امریکہ کے سیاسی میدان میں ایک طاقتور عہدہ سنبھالا ہے، حالیہ مہینوں میں ان کی مقبولیت میں کمی آئی ہے۔
سروے کے مطابق، صرف 33 فیصد امریکی بالغوں کی مسک کے بارے میں مثبت رائے ہے۔ مسک کو صدر ڈونالڈ ٹرمپ نے وفاقی حکومت کے سائز کو کم کرنے اور اس میں بنیادی تبدیلیاں کرنے کا کام سونپا ہے۔ دسمبر میں کیے گئے ایک سروے میں ان کی مقبولیت 41 فیصد تھی۔ سروے سے پتا چلا ہے کہ تقریباً دو تہائی بالغوں کا خیال ہے کہ مسک نے گزشتہ چند مہینوں کے دوران وفاقی حکومت پر بہت زیادہ اثر و رسوخ ڈالا ہے - حالانکہ یہ اثر اب کم ہو رہا ہے۔ توقع ہے کہ ارب پتی کاروباری شخص آنے والے ہفتوں میں اپنی انتظامی ذمہ داریاں چھوڑ دےںگے۔
 



Comments


Scroll to Top