بھوپال : ورنداون کے مشہور سنت پریمانند مہاراج اس وقت سنگین صحت کے بحران سے دوچار ہیں۔ بتایا جا رہا ہے کہ ان کی دونوں کڈنی ( گردے ) ناکام ہو چکے ہیں، اور حال ہی میں ان کی طبیعت مزید خراب ہو گئی ہے۔ ان کی حالت کے حوالے سے پورے ملک کے عقیدت مند گہری فکر میں مبتلا ہیں۔ جس کے باعث پورے ملک میں ہر کوئی، چاہے وہ کسی بھی مذہب کا ہو، اپنی تشویش کا اظہار کر رہا ہے۔ پہلے ایم پی کے کانگریس رکن اسمبلی عارف مسعود، پھر کھنڈوا کا ایک مسلم شخص جس نے کڈنی دینے کی خواہش ظاہر کی تھی، اور اب مشہور فنکار اعزاز خان نے بھی سنت پریمانند مہاراج کے لیے اپنی عقیدت دکھائی ہے۔

ایم پی کے مسلم کانگریس رکن اسمبلی نے بھی کی تھی دعا
کچھ دن پہلے سنت پریمانند مہاراج نے سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو جاری کر کے اپنی صحت کی معلومات دی تھیں۔ انہوں نے بتایا تھا کہ ان کے دونوں گردے مکمل طور پر خراب ہو چکے ہیں، اور ڈاکٹر مسلسل علاج میں مصروف ہیں۔ جس کے بعد حال ہی میں مدھیہ پردیش کانگریس کے رکن اسمبلی عارف مسعود نے پریمانند جی مہاراج کی صحت کے حوالے سے نہ صرف فکر ظاہر کی تھی بلکہ ان کی صحت یابی کی دعا بھی کی تھی۔ بتا دیں کہ اس سے پہلے کھنڈوا کے عارف خان نے بھی پریمانند جی کو گردہ دینے کی پیشکش کی تھی۔

اب اداکار اعزاز خان نے دکھائی عقیدت
حال ہی میں سنت پریمانند جی سے بابا گیشور نے ملاقات کی تھی اور ان کی صحت یابی معلوم کی تھی۔ اور اب مشہور اداکار اعزاز خان نے بھی پریمانند مہاراج کے لیے عقیدت کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ میں اپنا گردہ آپ کو دینا چاہتا ہوں اگر میرا گردہ سنت پریمانند مہاراج کے کام آ سکتا ہے تو میں اسے خوشی خوشی عطیہ کرنے کو تیار ہوں۔ وہ ملک کی آتما (روح ) ہیں، انہیں صحت مند رہنا چاہیے۔

مہاراج کی خراب صحت کی خبر پھیلتے ہی سوشل میڈیا پر ان کے لیے دعاؤں اور نیک تمناؤں کی بھرمار ہو گئی ہے۔ ورنداون سے لے کر ممبئی، دہلی اور جنوبی ہندوستان تک کے عقیدتمند ان کے جلد صحتیاب ہونے کی دعا کر رہے ہیں۔ ان سب کے درمیان سب سے بڑی بات یہ ہے کہ پریمانند جی کے لیے دعا کرنے والوں میں مسلمان بھی کم نہیں ہیں۔