Latest News

ڈر اور شبہ کابھوت کھڑا کرکے افواہوں سے کی جارہی بد امنی پھیلانے کی کوشش:نقوی

ڈر اور شبہ کابھوت کھڑا کرکے افواہوں سے کی جارہی بد امنی پھیلانے کی کوشش:نقوی

نئی دہلی:اقلیتی امور کے مرکزی وزیر مختار عباس نقوی نے بدھ کو کہا کہ شہریت ترمیمی قانون(سی اے اے )کے سلسلے میں ڈر اور شبہ کا بھوت کھڑا کرکے افواہوں سے بدامنی پھیلانے کی کوشش کی جارہی ہے ۔خبررساں چینل نیوز 18کے چوپال پروگرام میں آج مسٹرنقوی ایک خاتون کی داستان سن کر جذباتی ہوگئے اور کہا کہ شہریت قانون کے نام پر خوف اور شبہ کا بھوت کھڑا کرکے افواہوں سے بدامنی پھیلانے کی کوشش کی جارہی ہے۔
مسٹر نقوی نے کہا کہ صبح ایک بزرگ خاتون ملنے آئی تو دعائیں دیں۔خاتون نے کہاکہ وہ حج پر گئی تھی تو نریندرمودی کے لئے دعاء کی۔اس کے بعد جذباتی ہوئے مسٹر نقوی نے کہا،خاتون نے کہا کہ میں اسی ملک میں پیدا ہوئی۔یہی دفن ہو جاؤں گی۔کا نگرس کے لوگ کیوں کہہ رہے ہیں کہ تمہیں ملک چھوڑ کر جانا پڑے گا۔مسٹر نقوی نے کہا کہ انہوں نے خواتین کو یقین دہانی کی کہ ملک کا مسلمان کہیں نہیں جائیگا۔
مرکزی وزیر نے کہا جب سے مرکزی حکومت میں مسٹر مودی جی آئے ہیں تب سے مایوس پریشان روحیں ان کی کوششوں کی مخالفت کررہی ہیں۔انہوں نے کانگرس پر تیز حملہ کرتے ہوئے کہا کہ جمہوریت کو غنڈہ گردی میں بدلنے کی کوشش ہورہی ہے۔جمہوریت سے ہارے لوگ ایسی کوشش کررہے ہیں،عوام کبھی انہیں معاف نہیں کریں گے۔
 



Comments


Scroll to Top