Latest News

پاکستان : موٹر سائیکل سوار حملہ آوروں نے مولوی پر چلائیں گولیاں، موقع پر ہی موت، علاقے میں دہشت

پاکستان : موٹر سائیکل سوار حملہ آوروں نے مولوی پر چلائیں گولیاں، موقع پر ہی موت، علاقے میں دہشت

پشاور: شمال مغربی پاکستان میں منگل کو نامعلوم مسلح افراد نے مولوی اور جمعیت علمائے اسلام (فضل گروپ)کی صوبائی کونسل کے رکن مولانا عبدالسلام کو گولی مار کر قتل کر دیا۔ پولیس نے یہ  جانکاری دی۔
پولیس نے بتایا کہ چارسدہ ضلع میں مندانی تھانہ کے تحت مندانی-تخت بھائی روڈ پر موٹر سائیکل سوار حملہ آوروں نے مولوی کی کار پر گولیاں چلائیں، جس سے وہ موقع پر ہی جاں بحق ہو گئے۔ کسی بھی گروہ یا فرد نے اس حملے کی ذمہ داری قبول نہیں کی ہے۔ تاہم، پچھلے واقعات میں دہشت گرد تنظیم داعش (آئی ایس آئی ایس)نے جمعیت علمائے اسلام (فضل گروپ)کے اراکین کے قتل کی ذمہ داری لی تھی۔
مولوی کی لاش کو پوسٹ مارٹم کے لیے اسپتال بھیج دیا گیا ہے۔ پولیس نے کہا کہ اس واقعے کے مقصد اور اس میں ملوث افراد کا پتہ لگانے کے لیے تفتیش کی جا رہی ہے۔ جمعیت علمائے اسلام (فضل گروپ)کے سربراہ مولانا فضل الرحمن نے سلام کے قتل کی مذمت کی۔
 



Comments


Scroll to Top