نئی دہلی:ہندوستان نے شہریت ترمیمی قانون(سی اے اے ) اور قومی شہریت رجسٹر (این آر سی) کو لے کر دنیا کے زیادہ تر ممالک کی حمایت حاصل کرنے کا جمعرات کو دعوی کیا اور تنظیم تعاون اسلامی(او آئی سی) کی جانب سے پاکستان کے اصرار پر مسئلہ کشمیر پر خصوصی سیشن بلائے جانے کو محض قیاس آرائی پر مبنی بتایا اور کہا کہ ایسی کسی میٹنگ کی کوئی سرکاری اطلاع نہیں ہے۔
وزارت خارجہ کے ترجمان رویش کمار نے یہاں با ضابطہ بریفنگ میں اس تعلق سے پوچھے جانے پر کہا کہ ہم نے دنیا کے ہر کونے میں واقع ممالک سے رابطہ کیا ہے اور اپنے مشنوں کو خط لکھ کر سی اے اے اور این آر سی کے تعلق سے ان ممالک کی حکومتوں کو حکومت کے نقطہ نظر سے آگاہ کرنے کو کہا ہے ۔
مسٹر کمار نے کہا کہ تقریباً چار پانچ نکات پر زور دیا گیا ہے ۔