Latest News

گذشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا کے 6088 نئے معاملے درج، متاثرین کی کل تعداد1لاکھ 18ہزار سے متجاوز، کل اموات 3584

گذشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا کے 6088 نئے معاملے درج، متاثرین کی کل تعداد1لاکھ 18ہزار سے متجاوز، کل اموات 3584

  
نیشنل ڈیسک: ملک میں عالمی مہا ماری کورونا وائرس (کووڈ ۔19) کے انفیکشن کے ایک دیں میں ریکارڈ  6088 نئے واقعات درج کیے گئے ہیں، اس کے ساتھ ہی  ملک میں متاثرہ افراد کی کل تعداد 1،18،447 ہوگئی ہے۔ تاہم ، یہ خوشی کی بات ہے کہ اس عرصے میں 3234 سے زیادہ افراد کو اس انفیکشن سے راحت ملی ہے اور اب تک  کل 48533مریض صحت یاب ہوکراپنے گھروں کولوٹ چکے ہیں۔ ملک میں کل سرگرم کیسز 66330 ہیں۔ اس سے ایک دن پہلے ہی 5609 نئے کیس رپورٹ ہوئے تھے۔ گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کووڈ 19 انفیکشن کے باعث 148 اموات ہو چکی ہیں۔اس کے ساتھ ہی ملک میں مرنے والوں کی کل تعداد بڑھ کر 3584 ہوگئی۔ملک میں کورونا سے سب سے زیادہ متاثر مہاراشٹر ہوا ہے۔ کل معاملات کا ایک تہائی سے زیادہ حصہ یہیں سے تعلق رکھتا ہے۔ 
گذشتہ  24 گھنٹوں کے دوران پیش آئے نئے معاملات میں بھی  زیادہ تر مہا راشٹر سے ہی تعلق رکھتے ہیں۔ یہاں گذشتہ 24گھنٹوں میں 2345 نئے کیس سامنے آئے ہیں ، جس کے ساتھ ہی مہاراشٹر میں متاثرین کی کل تعداد41642 ہو چکی ہے اس عرصے میں مہاراشٹر میں 64لوگوں کی موت ہو چکی ہے  اس کے ساتھ ہی اب تک مہاراشٹر میں کل 1454 افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں۔ جبکہ 11726 افراد  ٹھیک بھی ہو چکے ہیں۔



Comments


Scroll to Top