پشاور:پاکستان واقع ننکانہ صاحب گوردوارے میں کئے گئے پتھراؤ کے بعد سکھ مخالف ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہونے کے بعد پہلی بار وزیر اعظم عمران خان کا جواب سامنے آئی ہے۔عمران خان نے ایک بار پھر اپنی غلطیوں کا ٹھیکرا ہندوستان کے سر پھوڑتے ہوئے مودی اور آر ایس ایس کو اس کا ذمہ دار ٹھہرایا ہے۔

عمران خان اپنی ٹویٹ میں لکھا وزیر اعظم نریندر مودی کا آر ایس ایس نظریہ اقلیتوں پر ظلم و ستم کی حمایت کرتا ہے اور مسلمانوں کے خلاف حملے اس ایجنڈے کا حصہ ہیں۔ آر ایس ایس کے غنڈوں کی طرف مسلمانوں کو سرعام ہراساں اور ان پرتشدد کرنا اس بات کا ثبوت ہے۔ اس کو نہ صرف مودی حکومت کی حمایت ہے بلکہ ہندوستانی پولیس بھی مسلم مخالف حملوں میں ساتھ دے رہی ہے۔

بتا دیں کہ لاہور میں جمعہ کو مشتعل ہجوم نے گوردوارہ ننکانہ صاحب کو گھیر کر پتھرا ؤکیا۔میڈیا رپورٹوں کے مطابق ہجوم نے گوردوارے کو گھیر لیا اور اس کو توڑنے کی دھمکی دی۔