نئی دہلی: وزیراعظم نریندر مودی، مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ، وزیر دفاع راجناتھ سنگھ سمیت مختلف لیڈران نے ہندی دیوس کے موقع پر اتوار کے روز ہم وطنوں کو مبارکباد دی۔
مسٹر مودی نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم 'ایکس' پر اپنے پیغامِ میں لکھا کہ 'آپ سب کو ہندی دیوس کی مبارکباد۔ ہندی صرف گفتگو کا ذریعہ نہیں، بلکہ ہماری شناخت اور تہذیب و اقدار کا جیتا جاگتا سرمایہ ہے۔ اس موقع پر آئیے، ہم سب مل کر ہندی سمیت تمام ہندوستانی زبانوں کو مالامال بنانے اور انہیں آنے والی نسلوں تک فخر کے ساتھ پہنچانے کا عہد کریں۔ دنیا کے منظرنامے پر ہندی کا بڑھتا ہوا قد ہم سب کے لیے فخر کی بات ہے۔
مسٹر شاہ نے 'ایکس' پر اپنے پیغام میں لکھا کہ 'ملک کی زبانوں اور بولیوں کے درمیان پ±ل بن کر قومی یکجہتی کو فروغ دینے والی ہندی اب ٹیکنالوجی، سائنس اور تحقیق کی زبان بن رہی ہے۔ آزادی کی تحریک سے لے کر ایمرجنسی کے مشکل دنوں تک ہندی نے ہم وطنوں کو ایک لڑی میں پروئے رکھنے میں اہم کردار ادا کیا ہے۔ ہندی تمام زبانوں کو ساتھ لے کر ایک 'ترقی یافتہ' اور لسانی طور پر 'خود کفیل' ہندوستان کی تعمیر میں اہم کردار ادا کرتی رہے گی۔
انہوں نے ایک ویڈیو پیغام بھی جاری کیا ہے، جس میں کہا کہ 'ہندی لسانی یکجہتی کا قیمتی زیور ہے۔ یہ تمام زبانوں کو ساتھ لے کر آگے بڑھ رہی ہے۔
مسٹر سنگھ نے لکھا کہ 'ہندی دیوس پر تمام ہم وطنوں کو دلی مبارکباد۔ ہندی صرف زبان نہیں، بلکہ ہماری قومی شعور، ثقافتی شناخت اور جذباتی اتحاد کا مضبوط اظہار ہے۔ آزادی کی جدوجہد سے لے کر آج تک ہندی نے ملک کو جوڑنے میں اہم کردار ادا کیا ہے۔ آئیے ہندی اور تمام ہندوستانی زبانوں کے تحفظ اور فروغ کا عہد کریں، ہمارا یہ عہد قوم کو مزید مضبوط بنائے گا۔'
محترمہ بنرجی نے اتوار کو 'ایکس' پر کہا کہ 'آج ہندی دیوس ہے۔ اس موقع پر تمام ہندی بولنے والے بھائی بہنوں کو میری دلی مبارک باد اور نیک خواہشات۔ ہر سال ہم عقیدت کے ساتھ ہندی دیوس مناتے ہیں اور تمام زبانوں کے تئیں عقیدت رکھتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ '2011 کے بعد ریاست میں ہندی بولنے والوں کی ترقی کے لیے ہم نے کئی اہم اقدامات کیے ہیں، جن علاقوں میں 10 فیصد سے زیادہ لوگ ہندی زبان میں گفتگو کرتے ہیں، وہاں ہندی کو سرکاری زبان کا درجہ دیا گیا ہے۔ ہم نے سنتھالی، ک±ر±کھ، ک±ڑمالی، نیپالی، اردو، راج ونشی، کامتاپوری، اڑیہ، پنجابی اور تیلگو زبانوں کو بھی سرکاری زبان کے طور پر تسلیم کیا ہے، سبھی زبانوں کی ترقی کے لیے بھی ہم کوشاں ہیں۔'