Latest News

لال قلعے سے آر ایس ایس کا ذکر کر پی ایم مودی نے ترنگے اور آئین کی توہین کی: کانگرس کا الزام

لال قلعے سے آر ایس ایس کا ذکر کر پی ایم مودی نے ترنگے اور آئین کی توہین کی: کانگرس کا الزام

نئی دہلی: کانگریس نے لال قلعہ سے راشٹریہ سویم سیوک سنگھ (آر ایس ایس)کا نام لینے پر وزیر اعظم نریندر مودی کو تنقید کا نشانہ بنایا ہے اور کہا ہے کہ قوم سے اپنے یوم آزادی کے خطاب میں آر ایس ایس کا نام لے کر انہوں نے ملک کے آئین، ترنگے، بابائے قوم مہاتما گاندھی، سردار بابا پٹیل اور دیگر تمام عظیم قومی رہنماؤں کی توہین کی ہے۔
مودی کے خطاب پر ردعمل ظاہر کرتے ہوئے کانگریس کمیونیکیشن ڈپارٹمنٹ کے سربراہ پون کھیرا نے کہا کہ لال قلعہ سے وزیر اعظم نے جس تنظیم کا نام لیا ہے وہ قومی قائدین اور ملک کے آئین کی توہین ہے اور اسے قبول نہیں کیا جاسکتا۔انہوں نے کہا کہ وزیراعظم نے اس تنظیم کا نام لیا ہے جس کا کردار ہمیشہ مشکوک رہا ہے۔
 انہوں نے کہا کہ ایسا کرکے مسٹر مودی نے بابائے قوم کے قاتل کے نام کا سرلی کرن ( آسان بنانے) کرنے کی کوشش کی ہے اور یہ انتہائی افسوسناک ہے۔کھیرا نے سنگھ کی 200 سالہ تاریخ کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ آر ایس ایس کی سو سالہ تاریخ -  25 سال انگریزوں کی مخبری،  25 سال ترنگے اور آئین کی توہین ،  25 سال مندر مسجد تنازعہ  کے ، 25 سال  دلتوں اور قبائلیوں کے خلاف سازش میں گزارے۔  آج وزیر اعظم اس تنظیم کا نام لال قلعے سے لے رہے ہیں۔
 



Comments


Scroll to Top