National News

مودی نے توانائی کے شعبے سے وابستہ امکانات تلاش کرنے اور سرمایہ کاری پر زور دیا

مودی نے توانائی کے شعبے سے وابستہ امکانات تلاش کرنے اور سرمایہ کاری پر زور دیا

بنگلورو: وزیر اعظم نریندر مودی نے پیر کو اسٹیک ہولڈروں سے ہندوستان کے توانائی کے شعبے سے وابستہ ہرامکانات تلاش کرنے اوراس میں سرمایہ کاری کرنے کی اپیل کی۔ مسٹر مودی نے یہاں انڈیا انرجی ویک (آئی ای ڈبلیو( 2023 کا افتتاح کرنے کے بعد کہا، ''آج ہندوستان آپ کی سرمایہ کاری کے لیے دنیا کا بہترین مقام ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہندوستان اس دہائی کے آخر تک پانچ ایم ایم ٹی پی اے گرین ہائیڈروجن پیدا کرنے کا ہدف رکھتا ہے جس سے آٹھ لاکھ کروڑ روپے سے زیادہ کی سرمایہ کاری کا امکان ہوگا۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ ہندوستان گرے ہائیڈروجن کی جگہ گرین ہائیڈروجن کی شراکت 25 فیصد تک کرے گا۔

مسٹر مودی نے ای وی ایس میں بیٹری کی لاگت کے اہم موضوع پر بات کی اور کہا کہ اس کی قیمت ایک کار کی قیمت کا 40-50 فیصد ہے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت نے 18,000 کروڑ روپے کی پی ایل آئی اسکیم شروع کی ہے جو 50 گیگاواٹ کے جدید کیمیکل سیل تیار کرنے کی سمت میں ایک اہم قدم ہوگا۔ وزیراعظم نے نئے بجٹ میں قابل تجدید توانائی، توانائی کی کارکردگی، پائیدار ٹرانسپورٹ اور گرین ٹیکنالوجیز پر زور دینے کا تفصیلی ذکر کیا۔

انہوں نے کہا، "انرجی کی منتقلی اور خالص صفر مقاصد کو آگے بڑھانے کے لیے ترجیحی سرمایہ کاری کے لیے 35,000 کروڑ روپے مختص کیے گئے ہیں۔ 10 لاکھ کروڑ روپے کے سرمایہ دارانہ اخراجات کا التزام گرین ہائیڈروجن، سولر سے لے کر سڑک کے بنیادی ڈھانچے کو فروغ دے گا۔ مسٹرمودی نے کہا کہ اس وقت ہم سب کی توجہ ترکی میں آنے والے تباہ کن زلزلے پر مرکوز ہے۔ کئی المناک اموات اور بڑے پیمانے پر نقصان کی اطلاعات ہیں۔ ترکی کے آس پاس کے ممالک میں بھی نقصان کا خدشہ ہے۔ ہندوستان کے 140 کروڑ عوام کی ہمدردیاں تمام زلزلہ متاثرین کے ساتھ ہیں۔ ہندوستان زلزلہ متاثرین کی ہر ممکن مدد کے لیے تیار ہے۔ 
 



Comments


Scroll to Top