National News

پاکستان میں چھپ کر رہنے کو مجبور ہوئے لاکھوں افغان باشندے، ستا رہا حکومتی کارروائی کا ڈر

پاکستان میں چھپ کر رہنے کو مجبور ہوئے لاکھوں افغان باشندے، ستا رہا حکومتی کارروائی کا ڈر

اسلام آباد: گزشتہ سال اکتوبر سے اب تک تقریباً 6 لاکھ افغان باشندوں کو پاکستان سے ان کے گھروں کو واپس بھیجا جا چکا ہے تاہم افغانستان سے اب بھی کم از کم 10 لاکھ مہاجرین پاکستان میں موجود ہیں اور یہ لوگ ملک بدری کے خوف کے باعث روپوش زندگی گزار رہے ہیں۔ پاکستان میں رہ جانے والے یہ لوگ افغانستان نہیں جانا چاہتے۔ جلاوطنی کے خوف کی وجہ سے، انہوں نے عوامی نقل و حرکت کو کم کر دیا ہے، اپنی ملازمتیں چھوڑ دی ہیں اور اپنے گھروں سے کم باہر نکلتے ہیں۔ ان کے لیے روزی کمانا، مکان کرایہ پر لینا، کھانا خریدنا یا طبی علاج کروانا بہت مشکل ہو گیا ہے کیونکہ انھیں پولیس یا پاکستانی شہریوں کی جانب سے حکام کو اطلاع کرنے پر پکڑے جانے کا خطرہ ہے۔
کراچی میں پولیس نے 18 سالہ نوجوان سے نقدی، فون اور موٹرسائیکل چھین کر اسے ڈی پورٹیشن سینٹر بھیج دیا۔ وہاں سے اسے افغانستان بھیج دیا گیا۔ اس کے والدین تقریباً 50 سال قبل افغانستان چھوڑ کر یہاں آئے تھے۔ وہ اس سے پہلے کبھی افغانستان نہیں گیا تھا اور جب وہ گیا تو اس کے پاس کپڑوں کے علاوہ کچھ نہیں تھا۔ افغانستان میں جنگ کی صورتحال کے درمیان کم از کم 17 لاکھ ایسے لوگوں نے پاکستان میں پناہ لی تھی۔ اگرچہ وہ بغیر کسی قانونی اجازت کے پاکستان میں مقیم رہے لیکن اب پاکستان نے انہیں افغانستان واپس بھیجنے کی مہم شروع کر رکھی ہے۔
نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر بات کرتے ہوئے ایک نوجوان جو کہ 15 سال کی عمر سے وہیکل مکینک کے طور پر کام کر رہا ہے نے گرفتاری اور ملک بدری کا خدشہ ظاہر کیا۔ اس نے یہاں رہنے کے لیے دستاویزات کے لیے درخواست دی ہے لیکن اسے ایسے کاغذات ملنے کا امکان نہیں ہے۔ پاکستان افغان مہاجرین یا ان کے بچوں کو کاغذات جاری نہیں کر رہا۔ نوجوان نے کہا، میری زندگی یہیں ہے۔ افغانستان میں میرا کوئی دوست، خاندان، کچھ بھی نہیں ہے۔
 



Comments


Scroll to Top