Latest News

اجیت ڈوبھال کے کشمیر دورے پر  محبوبہ مفتی کا طنز، کہا- پچھلی بار بریانی تھی ، کیا اس بار حلیم؟

اجیت ڈوبھال کے کشمیر دورے پر  محبوبہ مفتی کا طنز، کہا- پچھلی بار بریانی تھی ، کیا اس بار حلیم؟

جموں اور کشمیر کی سابق وزیر اعلیٰ اور پیپلز ڈیموکریٹک پارٹی (پی ڈی پی) کی صدر محبوبہ مفتی نے قومی سلامتی کے مشیر (این ایس اے)اجیت ڈوبھال کے جموں و کشمیر کے دورے پر طنز کسا ہے۔ایک ٹویٹ میں محبوبہ مفتی نے کہا کہ اجیت ڈوبھال کے پچھلے دورے میں فوٹو سیشن کے دوران مینو میں بریانی تھی ، کیا اس بار حلیم ہے؟


غور طلب ہے کہ جموں کشمیر کے خصوصی ریاست کے درجہ کو ختم کے کئے جانے کے بعد ڈوبھال بدھ کو حالات کا جائزہ لینے اور سرکاری منصوبوں کے فہم نفاذ کے لئے آگے کی حکمت عملی طے کرنے کے مقصد سے ایک بار پھر وادی کشمیر پہنچے ہیں۔یہاںڈوبھال جموں و کشمیر کے موجودہ حالات کے بارے میں جائزہ لیں گے اور وادی میںسکیورٹی کے نظام پر تادلہ خیال کریں گے۔

PunjabKesari
معلومات کے مطابق ڈوبھال وادی کے اہم سکیوررٹی حکام سے ملاقات کریں گے اور جموں و کشمیر میں سیکورٹی اور ترقی سے متعلق سرگرمیوں کا جائزہ لیں گے۔ڈوبھال کا یہ دورہ جموں و کشمیر کے مرکز کے زیر انتظام صوبہ بننے سے پہلے ہوا ہے۔قابل ذکر ہے کہ  کہ 31 اکتوبر کو جموں و کشمیر دو مرکز کے زیر انتظام علاقوں(جموں و کشمیر اور لداخ) میں تقسیم ہو جائے گا۔

PunjabKesari
وادی میں اپنے پہلے دورے کے دوران ڈوبھال 11 دنوں تک وادی میں ہی ٹھہرے رہے اور دہشت گردی متاثر جنوبی کشمیر کے شوپیاں اور سرینگر کے پرانے علاقوں کا دورہ کیا تھا۔ڈوبھال آرٹیکل 370 کے ختم کئے جانے کے بعد ہی تمام سیکورٹی ایجنسیوں کے درمیان ہم آہنگی کو یقینی بنانے اور کنٹرول لائن پر صورتحال پر مسلسل نظر بنائے ہوئے ہیں۔



Comments


Scroll to Top