Latest News

پنجاب کے سابق مفتی اعظم حضرت مولانا فضیل الرحمن  ہلال عثمانی کا انتقال پر ملال

پنجاب کے سابق مفتی اعظم حضرت مولانا فضیل الرحمن  ہلال عثمانی کا انتقال پر ملال

مالیر کوٹلہ ( ظہورچوہان / مظہر عالم ) : ملک کے نامور عالم دین  اور پنجاب کے سابق مفتی اعظم حضرت مولانا فضیل الرحمن ہلال عثمانی  طویل علالت کے بعد آج اپنے مالک حقیقی سے جا ملے ۔  ان کی نما زجنازہ مقامی چھوٹی عید گاہ میں مفتی ارتقاء الحسن  صاحب کاندھلوی ( مفت اعظم پنجاب) نے ادا کروائی ۔  جس میں ہزاروں افراد نے شرکت کی ۔ مرحوم کے انتقال پر ملال سے ایک دینی اور علمی باب کا خاتمہ ہوگیا ۔ مفتی صاحب کا شمار جید علماء میں ہوتا تھا ۔  آپ کو  آل انڈیا مسلم پرسنل لاء بورڈ کے تاسیسی رکن ، علی گڑھ یونیورسٹی کورٹ کے ممبر ، پنجاب وقف بورڈ کے رکن رہنے کا شرف حاصل ہے  اور مختلف علمی و دینی تنظیموں سے بھی وابستہ رہے ۔ 

PunjabKesari
مالیر کوٹلہ میں مدرسہ تعمیری سیرت کا سہرہ بھی انہیں کے سر ہے ۔ قرآن پاک کی تفسیر ان کا یادگار کارنامہ ہے اور اس کے علاوہ بے شمار علمی اور دینی کتابوں کے مصنف بھی رہے ہیں ۔ مفتی صاحب میں جامع دارالسلام  قائم کر کے فاصلاتی تعلیم کے میدان میں بھی قابل قدر خدمات انجام دیں ۔ جامع دارالسلام کے مراکز ملک کے مختلف علاقوں میں پھیلے ہوئے ہیں ۔ 
ان کے انتقال پر مالیر کوٹلہ کی تمام سیاسی ،سماجی ، صنعتی  تعلیمی شخصیات اور مختلف اداروں کی جانب سے اظہار افسوس کیا گیا ۔ ملک کے نامور مذہبی اور دینی شخصیات نے بھی مفتی فضیل الرحمن کے افراد خان کے ساتھ ان کی رہلت پر اظہار ہمدردی کیا ۔ مفتی صاحب کی تدفین ان کے آبائی وطن دیو بند کی گئی ۔ 



Comments


Scroll to Top