Latest News

شادی شدہ مولانا پر چڑھا عشق کاخمار، چُپکے سے کر نے جارہا تھا دوسری شادی، اچانک بیوی۔۔۔

شادی شدہ مولانا پر چڑھا عشق کاخمار،   چُپکے سے کر نے جارہا تھا دوسری شادی، اچانک بیوی۔۔۔

بریلی: اتر پردیش کے ضلع بریلی کے نواب گنج تھانہ علاقے میں مبینہ طور پر دوسری بار نکاح کرنے پہنچے ایک مولانا کو پہلی بیوی سے مار پیٹ کرنے کے معاملے میں گرفتار کیا گیا ہے۔ پولیس نے منگل کے روز یہ اطلاع دی۔ نواب گنج تھانے کے انچارج انسپکٹر(ایس ایچ او)ارون کمار سریواستو نے بتایا کہ مولانا حیدر حسین، اس کے بہنوئی رفیق احمد اور والد کے خلاف تعزیرات ہند  (بی این ایس)کی دفعہ 85(خاتون کے شوہر اور رشتہ داروں کے ذریعے کی گئی ظلم و زیادتی)اور دفعہ 115(2) (جان بوجھ کر چوٹ پہنچانا)کے تحت ایف آئی آر درج کر کے تینوں کو موقع سے ہی گرفتار کر لیا گیا۔
پولیس کے مطابق، شاہی یانا علاقے کے گاں چکرواٹ بھگوتی پور کے رہائشی مولانا حیدر حسین کا نکاح دو فروری 2025 کو نرگس بیگم سے ہوا تھا۔ نکاح کے کچھ ہی وقت بعد مولانا اور اس کے اہل خانہ اس رشتے سے غیر مطمئن ہونے لگے۔ پولیس کے مطابق، اسی دوران مولانا کو قصبے میں رہنے والی ایک اور لڑکی پسند آ گئی اور اتوار کے دن وہ اپنے والد، بہنوئی اور تقریبا 12 رشتہ داروں کے ساتھ نواب گنج میں اس لڑکی سے نکاح کرنے پہنچ گیا۔
پولیس نے بتایا کہ جیسے ہی نرگس کو اس کی اطلاع ملی، وہ بھی موقع پر پہنچ گئی اور جب اس نے اس نکاح کی مخالفت کی تو مولانا، اس کے والد اور بہنوئی نے اس پر حملہ کر دیا۔ پولیس نے بتایا کہ متاثرہ خاتون نے فورا پولیس کو اس کی اطلاع دی، جس کے بعد پولیس نے موقع پر پہنچ کر فوری کارروائی کرتے ہوئے ملزمان کو گرفتار کر لیا۔ 
 



Comments


Scroll to Top