Latest News

بی جے پی نیتا کی شرمناک کرتوت، 5 سال سے لِو ان میں رہا ، بچہ بھی ہوا، 3 لاکھ میں کر دیا رشتے کا سودا

بی جے پی نیتا کی شرمناک کرتوت، 5 سال سے لِو ان میں رہا ، بچہ بھی ہوا، 3 لاکھ میں کر دیا رشتے کا سودا

گوالیار: مدھیہ پردیش کے گوالیار سے ایک چونکانے والا معاملہ سامنے آیا ہے۔ یہاں ایک خاتون نے بی جے پی لیڈر اور سونا-چاندی کے تاجر مکتیش جین پر سنگین الزامات عائد کیے ہیں۔ خاتون کا کہنا ہے کہ وہ گزشتہ 5 سے 6 سال سے ان کے ساتھ لِو-اِن ریلیشن شپ میں رہ رہی تھی۔ اس دوران دونوں میاں بیوی کی طرح ساتھ رہے اور ان کا ایک بچہ بھی ہوا۔ لیکن اب مکتیش جین نے شادی کرنے سے صاف انکار کر دیا ہے۔
پیسے لے کر رشتہ ختم کرنے کا دبا
متاثرہ خاتون کا الزام ہے کہ مکتیش اس پر دبا ؤڈال رہا ہے کہ وہ 3 لاکھ روپے لے کر یہ رشتہ ختم کر دے۔ خاتون کا کہنا ہے کہ وہ ان کے ساتھ ہی رہنا چاہتی ہے اور پیسے لے کر رشتہ ختم کرنا اس کے اور اس کے بچے کے مستقبل کے ساتھ کھلواڑ ہوگا۔
عوامی سماعت میں شکایت
خاتون نے گوالیار پولیس سپرنٹنڈنٹ کے دفتر میں ہونے والی عوامی سماعت میں شکایت درج کرائی ہے۔ اس نے افسران کو تحریری درخواست دے کر انصاف کی اپیل کی۔ خاتون نے کہا کہ اس نے اپنی زندگی کے کئی سال مکتیش کو دیے، لیکن اب وہ شادی کے وعدے سے پیچھے ہٹ گئے ہیں۔ پولیس افسران نے معاملے کی تحقیقات شروع کرنے کی یقین دہانی کرائی ہے۔ فی الحال پولیس شکایت اور حقائق کی جانچ کر رہی ہے۔
 



Comments


Scroll to Top