National News

افغانستان نے مہاجرین، بے گھر افراد کی مدد کے لیے 4 معاہدوں پرکیے دستخط

افغانستان نے مہاجرین، بے گھر افراد کی مدد کے لیے 4 معاہدوں پرکیے دستخط

کابل: افغان حکومت نے اہم ملکی اور بین الاقوامی امدادی اداروں کے ساتھ 4 معاہدوں (ایم او یوز) پر دستخط کئے۔ افغانستان کی وزارت برائے مہاجرین اور وطن واپسی نے پیر کو دیر گئے کہا کہ ان معاہدوں کے ذریعے اندرونی طور پر بے گھر ہونے والے خاندانوں اور واپس آنے والے مہاجرین کی مدد کے لیے تقریباً 1.23 ملین امریکی ڈالر مختص کیے جائیں گے۔
اس سے کابل، کنار، ہلمند، زابل، نمروز، بادغیس، فراہ اور ہرات صوبوں میں 10,749 خاندانوں اور 110,812 افراد کو فائدہ پہنچے گا۔ وزارت نے کہا کہ اس رقم سے مذکورہ صوبوں میں پناہ گزینوں کے امدادی مراکز کی تعمیر میں مدد ملے گی۔ کچھ رقم لوگوں کو دی جائے گی اور سردیوں کے لیے ضروری اشیاءاور کھانا پکانے کا سامان فراہم کیا جائے گا۔ اس کے لیے آگاہی مہم چلائی جائے گی۔ یہ اقدام اقتصادی خدشات کو دور کرنے اور روزگار کے مواقع پیدا کرنے کے لیے مقامی اور بین الاقوامی شراکت داروں کے ساتھ مل کر کام کرنے کے لیے افغان حکومت کے عزم کی عکاسی کرتا ہے۔
 



Comments


Scroll to Top