National News

سرنگ دھماکہ: زیر تعمیر سرنگ میں ہوا زور دار دھماکہ، چند ہی منٹوں میں مچ گیا ہڑکمپ،4 مزدور ہلاک

سرنگ دھماکہ: زیر تعمیر سرنگ میں ہوا زور دار دھماکہ، چند ہی منٹوں میں مچ گیا ہڑکمپ،4 مزدور ہلاک

انٹر نیشنل ڈیسک: جنوب مغربی چین کے چونگ چنگ انتظامی علاقے میں پیر کی دوپہر ایک زیر تعمیر سرنگ میں شدید دھماکہ ہونے سے بڑا حادثہ پیش آ یا۔ اس افسوسناک واقعے میں اب تک 4 افراد ہلاک ہوچکے ہیں جبکہ 9 دیگر مزدور شدید زخمی ہوئے ہیں۔ مقامی حکام نے منگل کی صبح اس سانحے کی تصدیق کی ہے۔
حادثہ کیسے پیش آیا؟
چین میں سرنگ دھماکہ پیر کی دوپہر اس وقت ہوا جب ہوبے اور سیچوان صوبوں کو جوڑنے والی ایک نئی قومی شاہراہ کے لیے سرنگ بنائی جا رہی تھی۔ وانڑو ضلع ٹرانسپورٹ کمیشن کے مطابق دھماکہ اتنا زور دار تھا کہ تعمیراتی مقام پر موجود مزدور اس کی زد میں آ گئے۔ ابتدا میں ایک شخص لاپتا تھا اور 12 زخمیوں کی اطلاع تھی۔ سرکاری خبر رساں ادارے کے مطابق پیر آدھی رات تک امدادی ٹیم نے لاپتا شخص کی لاش ملبے سے نکال لی۔ جبکہ ہسپتال میں علاج کے دوران مزید تین زخمی دم توڑ گئے۔
دھماکے کی بنیادی وجہ آتش گیر گیس۔
ابتدائی جانچ میں سامنے آیا ہے کہ سرنگ کے اندر آتش گیر گیس جمع ہو گئی تھی جس کے باعث یہ دھماکہ ہوا۔ تاہم ابھی تفصیلی تکنیکی جانچ ہونا باقی ہے۔
موجودہ صورتحال۔
حادثے کے فوراً بعد حکام نے جائے وقوعہ کو گھیرے میں لے لیا ہے اور تعمیراتی کام فی الحال روک دیا گیا ہے۔ زخمیوں کا علاج جاری ہے اور ماہرین یہ جاننے کی کوشش کر رہے ہیں کہ آیا حفاظتی معیار میں کسی قسم کی لاپرواہی برتی گئی تھی۔



Comments


Scroll to Top