سونی پت: ہریانہ کے ضلع سونی پت میں ایک پرائیویٹ سکول میں سالانہ کھیل تقریب کے موقع پر پہنچی بین الاقوامی باکسر میری کام نے کہا کہ اولمپک میں گولڈ میڈل جیتنا میرا خواب ہے ۔ اس عمر میں بھی بہت کچھ حاصل کرکے اولمپک میں تامبے کے تمغے کو گولڈ میں بدلنا میرا خواب ہے ۔
میری کام نے کہا کہ ہمارے ملک میں کھلاڑیوں کیلئے بہتر انفراسٹرکچر اور اعلیٰ سطحی کوچ ہونے کی بہت ضرورت ہے ۔ انہوں نے مزید کہا کہ ،' شادی کے بعد اور بچے ہونے کے بعد واپسی کرنا بہت بڑی بات ہے ، میں تمام خواتین کھلاڑیوں سے کہنا چاہتی ہوں کہ تمام خواتین شادی کے بعد واپسی کریں اور ملک کا نام روشن کریں ۔ '
میری نے کہا،'' میں نے تمام مقابلوں میں گولڈ جیتے ہیں میرے پاس 6-4 خطاب ہیں جو کسی کے پاس نہیں ہیں ۔ اس کے باوجود میرے خواب ابھی پورے نہین ہوئے ہیں کیونکہ اولمپک میں گولڈ جیتنا میرا سب سے پہلا خواب ہے اور اس کیلئے میں تیاری کررہی ہوں ۔