National News

دہلی میں حالات خطرناک ، یہاں بھی لاگو ہو  این آر سی: منوج تیواری

دہلی میں حالات خطرناک ، یہاں بھی لاگو ہو  این آر سی: منوج تیواری

نیشنل ڈیسک:  آسام میں این آر سی فہرست جاری ہونے کے بعد اب دہلی میں بھی این آر سی لاگو کرنے کا مطالبہ کیا گیا ۔ دہلی بھاجپا صدر منوج تیواری نے اب قومی دارالحکومت میں این آر سی کی ضرورت بتائی ہے ۔انہوںنے  کہا کہ دہلی میں بھی این آر سی تیار کرنے کی ضرورت ہے ،کیونکہ حالات خطرناک ہوتے جا ر ہے ہیں۔غیر قانونی تارکین وطن (گھس پیٹھئے )جو یہاں بس گئے ہیں، وہ سب سے زیادہ خطرناک ہیں، ہم یہاں بھی این آر سی لاگو کریں گے۔

PunjabKesari
منوج تیواری اس سے پہلے بھی کئی بار دارلحکومت میں این آر سی کا مطالبہ کر چکے ہیں ۔ انہوںنے پہلے بھی ایک بیان میں کہا  تھا کہ  ' روہنگیا تارکن وطن ( گھس پیٹھیوں ) کے حملے سے دہلی میں لوگ خوف کے سائے میں جی رہے ہیں، اس لئے یہاں بھی  نیشنل  رجسٹرار آف سٹیزنز ( این آر سی ) قانون نافذ ہونا چاہئے ، تاکہ عوام چین اور سکون سے رہ سکیں۔

PunjabKesari
بتادیں کہ وزارت داخلہ نے  آسام میں این آر سی کی فائنل اور آخری فہرست جاری کردی ہے، جس میں 19 لاکھ لوگوں کے نام نہیں ہیں۔ یہ لوگ اگر 120 دنوں کے اندر اپنی شہریت ثابت نہیں کرپاتے ہیں تو انہیں غیر قانونی شہری قرار دیا جائے گا ۔ حالانکہ اس کے بعد لوگوں کے پاس ہائی کورٹ یا سپریم کورٹ جانے کا متبادل( آپشن )  رہے گا 
 



Comments


Scroll to Top