Latest News

شاہین باغ میں 39 دن سے جاری مظاہرے پر منوج تیواری نے اٹھائے سوال

شاہین باغ میں 39 دن سے جاری مظاہرے پر منوج تیواری نے اٹھائے سوال

نئی دہلی:بھارتیہ جنتا پارٹی(بی جے پی)کی دہلی یونٹ کے صدر منوج تیواری نے شہریت ترمیمی قانون  ( سی اے اے )کیخلاف شاہین باغ میں گزشتہ 39 دنوں سے جاری دھرنا و مظاہرہ پر لوگوں کی پریشانیوں پرتشویش کا اظہار کرتے ہوئے سوال کیا، کہ کیا یہ جائز ہے؟
تیواری  نے بدھ کو ٹویٹ کرکے کہا39 دن ہو گئے۔ شاہین باغ کی وجہ سے ٹریفک ٹھپ، لاکھوں لوگ پریشان، بچے امتحان کے وقت بھی 2-2 گھنٹے سڑکوں پر برباد کر رہے ہیں۔آفس جانے والوں کو پریشانی، تاجروں کو نقصان۔کیا یہ جائز ہے؟ 
قابل غور ہے کہ سی اے اے کے  خلاف شاہین باغ میں سڑک پر ہونے والے احتجاج و مظاہرہ سے لوگوں کو کئی کلومیٹر کا طویل چکر لگا کر اپنی منزل تک پہنچنا پڑرہا ہے۔
 



Comments


Scroll to Top