National News

وزیر اعلیٰ بھگونت مان نے عظیم اسپنر بشن سنگھ بیدی کے انتقال پر دکھ کا اظہار کیا

وزیر اعلیٰ بھگونت مان نے عظیم اسپنر بشن سنگھ بیدی کے انتقال پر دکھ کا اظہار کیا

چنڈی گڑھ: پنجاب کے وزیر اعلیٰ بھگونت سنگھ مان نے پیر کو نئی دہلی میں ہندوستانی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اور عظیم اسپنر بشن سنگھ بیدی کے انتقال کی خبر ملنے پر گہرے رنج وغم کا اظہار کیا۔ اپنے تعزیتی پیغام میں مسٹر مان نے کہا کہ اس عظیم اسپنر کا انتقال کرکٹ سے محبت کرنے والوں کے لیے ایک بڑا صدمہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہندوستانی کرکٹ کی تاریخ میں بیدی کو اپنے چار ساتھیوں کے ساتھ ان کی اسپن باولنگ کے لیے 'سردار آف اسپن' کے نام سے جانا جاتا ہے جس نے بلے بازوں کو دنگ کر دیا تھا۔

مسٹر مان نے کہا کہ بشن سنگھ بیدی کا انتقال عالمی کرکٹ میں ہندوستانی اسپنرز کے لیے ایک سنہری دور کا خاتمہ ہے۔ وزیراعلیٰ نے کہا کہ اس عظیم اسپنر کو کرکٹ کی تاریخ میں ان کی بے مثال خدمات کے لیے ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ بشن سنگھ بیدی کا انتقال کرکٹ کے شعبہ میں بہت بڑا نقصان ہے جس کی تلافی مستقبل قریب میں نہیں ہوگی۔ غم کی اس گھڑی میں سوگوار خاندان، چاہنے والوں اور رشتہ داروں اور کرکٹ سے محبت کرنے والوں کے ساتھ تعزیت کرتا ہوں اور ایشور سے دعا کرتا ہوں کہ وہ سوگوار خاندان کو یہ صدمہ برداشت کرنے کی طاقت دے اور آنجہانی کی آتما کو سکون عطا فرمائے۔ 
 



Comments


Scroll to Top