National News

منی پور کے کانگرس ایم ایل اے جوئے کشن پارٹی سے بے دخل

منی پور کے کانگرس ایم ایل اے جوئے کشن پارٹی سے بے دخل

امپھال:کانگرس نے منگل کو منی پور میں تھنگمی بند حلقہ سے ایم ایل اے جوئے کشن کو پارٹی سے نکال دیا۔منی پور پردیش کانگرس کے جنرل سکریٹری ہریشور گوسوامی نے اپنے بیان میں کہا کہ ڈسپلنری کمیٹی کی سفارش پر مسٹر جوئے کشن کو پارٹی سے فوری طور پر نکال دیا گیا ہے۔
دریں اثنا، آل انڈیا کانگرس کمیٹی(اے آئی سی سی ) کے جنرل سکریٹری کے سی وینوگوپال نے پیر کو ایک حکم جاری کرتے ہوئے رتن کمار کو منی پور کانگریس کا ورکنگ صدر مقرر کیا ہے۔



Comments


Scroll to Top