Latest News

آگ حادثے کے متاثرین کی مددکے لئے ایم او ایس کیرتی وردھن پہنچے کویت، مرنے والے ہندوستانیوں کے جسد خاکی کو واپس لانے کی کوشش شروع

آگ حادثے کے متاثرین کی مددکے لئے ایم او ایس کیرتی وردھن پہنچے کویت، مرنے والے ہندوستانیوں کے جسد خاکی کو واپس لانے کی کوشش شروع

دبئی:  کویت میں ایک عمارت میں لگنے والی زبردست آگ میں زخمی ہونے والے لوگوں کو راحت  کے کاموں کی نگرانی کرنے  اور اس حادثے میں مارے گئے  تقریبا 40  ہندوستانیوں کی لاشوں کو فوری طور پر بھیجنے کے لئے وزیر مملکت (ایم او ایس)برائے امور خارجہ کیرتی وردھن سنگھ جمعرات کو ہکویت پہنچ گئے۔ بدھ کے روز جنوبی شہر منگاف میں ایک سات منزلہ عمارت میں زبردست آگ بھڑک اٹھی جس میں 195 تارکین وطن مزدور مقیم تھے۔ اس واقعے میں کم از کم 49 غیر ملکی کارکن ہلاک اور 50 زخمی ہوئے۔ کویت میں ہندوستانی سفارت خانے نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم پر ایک پوسٹ میں کہا کہ ہم لاشوں کی جلد وطن واپسی کے لیے مقامی حکام کے ساتھ رابطہ قائم کرنے کے لیے کویت پہنچ گئے ہیں۔

PunjabKesari
جمعرات کو نئی دہلی میں حکام نے بتایا کہ کویتی حکام جنوبی کویت کے علاقے منگاف میں تباہ کن آگ میں ہلاک ہونے والے افراد کی لاشوں کا ڈی این اے ٹیسٹ کر رہے ہیں۔ ان کے مطابق بھارتی فضائیہ کا ایک طیارہ اس واقعے میں ہلاک ہونے والے بھارتیوں کی لاشوں کو واپس لانے کے لیے تیار رکھا گیا ہے۔ وزارت خارجہ نے دیر گئے ایک بیان میں کہا کہ کویت کے منگاف علاقے میں مزدوروں کی رہائش گاہ میں آج صبح آگ لگنے کے افسوسناک  واقعے میں لگ بھگ 40 ہندوستانی ہلاک اور 50 سے زیادہ زخمی ہو گئے ہیں۔  وزیر اعظم مودی نے اس واقعہ کو "افسوسناک" قرار دیا اور وزیر خارجہ ایس جے شنکر، قومی سلامتی کے مشیر (این ایس اے)اجیت ڈوبھال، خارجہ سکریٹری ونے کواترا اور وزیر اعظم کے پرنسپل سکریٹری پی کے مشرا کے ساتھ میٹنگ میں صورتحال کا جائزہ لیا۔

PunjabKesari
میٹنگ کے بعد، وزیر اعظم نے'وزیر اعظم ریلیف فنڈ' سے مرنے والے ہندوستانی شہریوں کے لواحقین کو 2 -2لاکھ روپے کی ایکس گریشیا رقم کا اعلان کیا اور ہر ممکن مدد فراہم کرنے کی ہدایت کی۔ وزیر خارجہ ایس جے شنکر نے اپنے کویتی ہم منصب عبداللہ علی ال یحیی سے فون پر بات کی اور ان پر زور دیا کہ وہ متوفی کی جسد خاکی کو فوری طور پر ہندوستان بھیجیں۔ جے شنکر نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم پر کہا کہ مکمل تحقیقات کی جائیں گی اور ذمہ داری طے کی جائے گی ۔ انہوں نے کہا کہ انہوں نے اپنی جانیں گنوانے والوں کی لاشیں جلد از جلد ہندوستان بھیجنے پر زور دیا۔

PunjabKesari
انہوں نے(کویت کے وزیر خارجہ)نے کہا کہ زخمیوں کو ضروری طبی امداد مل رہی ہے۔ حکام نے بتایا کہ مرنے والوں میں سے زیادہ تر کیرالہ کے رہائشی تھے۔ کویت میں ہندوستانی مشن نے متعلقہ کویتی حکام سے واقعے کے بارے میں مکمل معلومات حاصل کیں۔ زخمیوں کو فی الحال اسپتال میں داخل کیا گیا ہے۔ کویت کے پانچ سرکاری اسپتالوں میں طبی امداد دی جارہی ہے۔  اسپتال حکام کے مطابق واقعے کے بعد کویت میں ہندوستانی سفیر آدرش سویکا نے فوری طور پر اسپتالوں کا دورہ کیا اور ان کی عیادت کی۔ وہاں داخل ہندوستانی شہریوں کی خیریت کے بارے میں بھی جانا۔ 



Comments


Scroll to Top