National News

تھائی لینڈ-کمبوڈیا جنگ میں درجنوں ہلاک، فضائی حملوں اور توپ خانےکےاستعمال سے دہشت میں شہری

تھائی لینڈ-کمبوڈیا جنگ میں درجنوں ہلاک، فضائی حملوں اور توپ خانےکےاستعمال سے دہشت میں شہری

بینکاک: تھائی لینڈ اور کمبوڈیا کے سرحدی علاقوں میں ہونے والی خوفناک جھڑپوں میں فوجیوں اور عام شہریوں سمیت درجنوں افراد کے مارے جانے کی خبر ہے۔ سرکاری اعداد و شمار کے مطابق یہ تشدد گزشتہ کئی دنوں سے جاری ہے اور پیر کی صبح بھی شدید فائرنگ ہوتی رہی۔
تھائی لینڈ کی فوج نے اعلان کیا ہے کہ ان جھڑپوں میں بائیس تھائی فوجی مارے گئے ہیں۔ اس کے ساتھ ہی تھائی لینڈ کی وزارت صحت کے اعداد و شمار کے مطابق اڑتیس تھائی شہریوں کی بھی موت ہو چکی ہے۔ دوسری جانب کمبوڈیا کی وزارت داخلہ نے بتایا ہے کہ تھائی فوج کی جانب سے رہائشی علاقوں میں کی گئی فائرنگ کے باعث بیس کمبوڈین شہری مارے گئے ہیں اور اناسی دیگر زخمی ہوئے ہیں۔
جنگی ہتھیاروں کا استعمال۔
کمبوڈیا کی وزارت دفاع کے ترجمان لیفٹیننٹ جنرل مالی سوچیتا نے الزام لگایا ہے کہ تھائی فوج کی جانب سے تو پ خانے، ٹینکوں، زہریلی گیس اور ایف سولہ لڑاکا طیاروں کا استعمال کیا جا رہا ہے۔ پیر کی صبح سات بجے کے قریب کمبوڈیا کے تو پ خانے کے گولے تھائی لینڈ کے رہائشی علاقوں میں گرے، جس سے کئی گھروں میں آگ لگ گئی اور مقامی لوگوں میں شدید خوف و ہراس پھیل گیا۔
تصادم کی وجہ۔
تھائی لینڈ اور کمبوڈیا کے درمیان یہ سرحدی تنازع سات دسمبر سے دوبارہ شروع ہوا ہے۔ دونوں ممالک ایک دوسرے پر حملے کی ابتدا کرنے کے الزامات عائد کر رہے ہیں۔ فی الحال سا کیﺅ کے سرحدی علاقوں میں صورتحال کشیدہ بنی ہوئی ہے۔



Comments


Scroll to Top