Latest News

جب ملزمین پر بلڈوزر چلے گا تو چلّا نا مت، کوڈین کف سیرپ کو لیکر سپا نے کیا ہنگامہ تو سی ایم یوگی نے دیا جواب

جب ملزمین پر بلڈوزر چلے گا تو چلّا نا مت، کوڈین کف سیرپ کو لیکر سپا نے کیا ہنگامہ تو سی ایم یوگی نے دیا جواب

لکھنؤ :  اتر پردیش اسمبلی کے سرمائی اجلاس کے دوسرے دن پیر کو سماج وادی پارٹی کے اراکین نے کوڈین کف سیرپ کے مبینہ غیر قانونی کاروبار کو لے کر ہنگامہ کیا اور اسپیکر کی کرسی کے سامنے آ کر حکومت مخالف نعرے لگائے۔ اسمبلی اجلاس کے آغاز میں سوال و جواب کے وقت قائد حزب اختلاف ماتا پرساد پانڈے نے یہ معاملہ اٹھاتے ہوئے کہا کہ کوڈین کا معاملہ پورے صوبے میں جال کی طرح پھیلا ہوا ہے اور یہ کافی عرصے سے چل رہا ہے، عالمی ادار صحت نے بھی اس کا نوٹس لیا ہے۔ اس پر حکومت نے بھی جواب دیا۔
سینکڑوں بچوں کی جان گئی: اپوزیشن
اسمبلی اجلاس کے آغاز میں سوال و جواب کے وقت قائد حزب اختلاف ماتا پرساد پانڈے نے یہ معاملہ اٹھاتے ہوئے کہا کہ کوڈین کا معاملہ پورے صوبے میں جال کی طرح پھیلا ہوا ہے اور یہ کافی عرصے سے چل رہا ہے، عالمی ادار صحت نے بھی اس کا نوٹس لیا ہے۔ انہوں نے الزام لگایا کہ اس کے استعمال سے سینکڑوں بچوں کی جان گئی ہے اور ہزاروں کروڑ روپے کا کاروبار بھی ہوا ہے۔
اس کی اطلاع حکومت کو پہلے ہو جانی چاہیے تھی
پانڈے نے کہا کہ اس کی اطلاع حکومت کو پہلے ہو جانی چاہیے تھی۔ حکومت کے پاس انٹیلی جنس ہے، حکومت کے پاس خفیہ ایجنسیاں ہیں، اگر انہیں پہلے اس کی اطلاع ہو جاتی اور اسی کے مطابق کارروائی کی جاتی تو سینکڑوں بچوں کی جان بچائی جا سکتی تھی۔ قائد حزب اختلاف نے کہا کہ جب الزام تراشی چل رہی ہے تو اس پر بحث کرائی جائے اور وزیر اعلی حکومت کا موقف واضح کریں۔ کہا جا رہا ہے کہ اس میں سماج وادی پارٹی کے لوگ شامل ہیں تو میری مانگ ہے کہ اگر سماج وادی پارٹی کے لوگ شامل ہیں تو ان کے خلاف کارروائی ہونی چاہیے، لیکن ساتھ ہی جو دوسرے لوگ اس میں شامل ہیں ان کے خلاف بھی کارروائی کی جانی چاہیے۔ انہوں نے اس معاملے پر بحث کرانے کا مطالبہ کیا۔
ایک بھی بچے کی موت نہیں ہوئی
پارلیمانی امور اور مالیات کے وزیر سریش کمار کھنہ نے کہا کہ اتر پردیش میں اس سے ایک بھی موت نہیں ہوئی ہے، جو الزامات لگائے جا رہے ہیں وہ غلط ہیں۔ کھنہ نے کہا کہ کوڈین کے معاملے پر بحث کے لیے حکومت تیار ہے۔ بڑے پیمانے پر لوگوں کے خلاف کارروائی کی گئی ہے۔ اپوزیشن کے پاس منفی سوچ کے سوا کوئی ایجنڈا نہیں ہے۔ صرف منفی باتیں پھیلانا اور سماج کو گمراہ کرنا ہی ان کا ایجنڈا ہے۔
وزیر اعلی یوگی نے جواب دیا
وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ نے اس معاملے میں جواب دیتے ہوئے کہا کہ کوڈین کف سیرپ معاملے کی وجہ سے صوبے میں ایک بھی موت نہیں ہوئی ہے۔ موت کے معاملات دیگر ریاستوں میں سامنے آئے ہیں۔ اتر پردیش میں سیرپ سے ایک بھی موت نہیں ہوئی ہے۔ پورا معاملہ غیر قانونی منتقلی کا ہے جس میں کچھ لوگوں کے نام جانچ میں سامنے آئے ہیں۔ وقت آنے پر ان پر بلڈوزر کارروائی کی جائے گی اور تب شور مت مچانا۔
 



Comments


Scroll to Top