National News

این آر سی کو لیکر ممتا کی وارننگ- لوگوں کے حقوق چھیننے سے پہلے میری لاش سے گزرنا ہوگا

این آر سی کو لیکر ممتا کی وارننگ- لوگوں کے حقوق چھیننے سے پہلے میری لاش سے گزرنا ہوگا

نیشنل ڈیسک: مغربی بنگال کی وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی نے منگل کو کہا کہ وہ پہرے دار ہیں اور اگر کوئی لوگوں کے حقوق چھیننے آئے گا، تو اسے اس کے لئے ان کی لاش سے گزرنا پڑے گا۔ شہریت  ترمیمی قانون اور قومی شہریت رجسٹر کے خلاف مظاہرے کو جب تک ضروری ہو تب تک جاری رکھنے کی بات کہتے ہوئے بنرجی نے کہا کہ وہ ریاست کے لوگوں کی حفاظت کے لئے سب کچھ کریں گی۔

PunjabKesari
مغربی بنگال کی وزیر اعلیٰ نے سندربن کے جنگلوں کے مغربی کنارے پر ایک جلسہ عام میں کہا کہ ہم کسی کے  رحم و کرم پر نہیں جیتے ... میں کسی کو ہمارے حق کو چھیننے نہیں دوں گی۔ میں آپ کی  پہریدار ہوں، اگر کوئی آپ کے حقوق چھیننے آئے گا، تو اسے میری لاش سے ہو گا۔ 

PunjabKesari
وہیں اس سے پہلے ممتا بنرجی نے دہلی کی جواہر لال نہرو یونیورسٹی( جے این یو)میں اساتذہ اور طالب علموں پر ہوئے حملے کو بی جے پی کی فاشسٹ  سر جیکل سٹرائیک بتایا تھا۔انہوں نے کہا تھا کہ ہندوستان ایک جمہوری ملک ہے اور ہمیں مظاہرے کرنے کا حق ہے۔ان کے خلاف آواز اٹھانے والے کو ملک کا دشمن بتا دیا جاتا ہے۔ایسے کیسے کسی کو حکومت کے خلاف مظاہرہ کرنے پر ملک مخالف یا پاکستانی ہونے کا تمغہ دیا جا سکتا۔
 



Comments


Scroll to Top