National News

ممتا کا مودی حکومت کو چیلنج: شہریت قانون پر یواین میں ریفرنڈم کرایا جائے، جو ہارے گا وہ استعفیٰ دے گا

ممتا کا مودی حکومت کو چیلنج: شہریت قانون پر یواین میں ریفرنڈم کرایا جائے، جو ہارے گا وہ استعفیٰ دے گا

کولکتہ: مغربی بنگال کی وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی نے شہریت ترمیمی قانون اور این آر سی کو لے کر متنازعہ بیان دیا ہے۔ممتا نے سی اے اے اور این آر سی پر اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی نگرانی میں ریفرنڈم کرانے کا مطالبہ کیا ہے۔ممتا بنرجی نے کہا جو ہارے اس  کو استعفیٰ دینا ہوگا۔ممتا بنرجی نے ترنمول کانگرس کی ریلی میں کہا کہ آزادی کے کئی سالوں کے بعد ہمیں شہریت ثابت کرنے کی کیوں ضرورت ہے۔ممتا بنرجی نے مطالبہ کیا ہے کہ شہریت ترمیمی قانون اوراین آر سی  پر ریفرنڈم کرایا جائے۔

PunjabKesari

https://twitter.com/ANI/status/1207651658295074818?ref_src=twsrc%5Etfw%7Ctwcamp%5Etweetembed%7Ctwterm%5E1207651658295074818&ref_url=https%3A%2F%2Fwww.punjabkesari.in%2Fnational%2Fnews%2Fmamata-banerjee-s-disputed-statement-caa-and-nrc-demand-un-intervention-1099591
اس کے ساتھ ہی ممتا بنرجی نے یہ بھی کہا کہ ریفرنڈم کے بعد  دیکھتے ہیں کہ کون جیتتا ہے۔مرکز کی مودی حکومت کو چیلنج دیتے ہوئے ممتا نے مزید کہا کہ اگر آپ ہارتے ہو آ پ کو استعفیٰ دے کر جانا ہوگا ۔ممتا نے کہا کہ میں آپ کو چیلنج دیتی ہوں ملک کو فیس بک اور فرقہ وارانہ فسادات کا استعمال کر تقسیم کرنے کی کوشش مت کرو۔

PunjabKesari
ممتا بنرجی نے مزید کہا کہ بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی)لیڈر تب کہاں تھے جب آزادی کے لئے جدوجہد کی جا رہی تھی ؟ یہ شرمناک ہے کہ ہمارے والدین کو دستاویزات نکالنے پڑ رہے ہیں۔پہلے انہوں نے کہا کہ آدھار ضروری ہے، اب کہہ رہے ہیں کہ یہ ضروری نہیں ہے۔ بی جے پی کو بھلے ہی 32  فیصد ووٹ ملے لیکن 68 فیصد لوگوں نے ووٹ نہیں دیا ہے۔



Comments


Scroll to Top