Latest News

کانگرس کے سینئرلیڈرملک ارجن کھڑگے کا خلاصہ ، میں نے سندھیا  کو کافی سمجھایا لیکن وہ نہیں مانے

کانگرس کے سینئرلیڈرملک ارجن کھڑگے کا خلاصہ ، میں نے سندھیا  کو کافی سمجھایا لیکن وہ نہیں مانے

نئی دہلی ،بھوپال:مدھیہ پردیش کے پل پل بدلتے ماحول اچانک  سے چونکاتے ہوئے جیوتر ادتیہ سندھیا  نے کانگرس سے استعفیٰ دے دیا ۔ جس کے فورا بعد بی جے پی نے سندھیا کو راجیہ سبھا کا ٹکٹ دے دیا ۔سندھیا کے بی جے پی میں شامل ہونے کے بعد ان کو لے کر کانگرس لیڈران کے ردعمل سامنے آئے ہیں۔
سندھیا کے بی جے پی میں شامل ہونے کے سوال پر سینئر کانگرس لیڈر ملک ارجن کھڑ گے نے اب تیان دیا ہے ۔ انہوں  نے کہا  کہ مجھے برا لگ رہا ہے کہ سندھیا نے کانگرس کو الوداع کہ دیا ۔ میں نے انہیں کافی سمجھایا تھا کہ پارٹی چھوڑنے کی کوئی ضرورت نہیں ،لیکن وہ نہیں مانے ۔وہ ایک نو جوان اور اچھے ڈائریکٹر ہیں لیکن پارٹی ایک نظریہ پر بنی رہتی ہے اور اسے ماننے والے کو پارٹی کو مضبوط  کرنے کا کام کرنا چاہئے ۔ وہی ان سے یہ بھی کہاکہ ذاتی فائدہ اور نقصان سبھی کی زندگی کا حصہ ہے۔ آپ چار بار ایم پی  رہے کئی عہدوں پر بھی رہے ہیں اس لئے پارٹی چھوڑنے کا خیال چھوڑ دیں۔ لیکن انہوں نے کسی کی بات نہیں سنی اور پارٹی سے استعفیٰ دے دیا ۔ 


وہی اس سے پہلے صوبے کے سابق سی ایم دگ وجے سنگھ نے بیان دیتے ہوئے کہا تھا کہ سندھیا کے جانے سے کانگرس کو کوئی جھٹکا نہیں لگا ہے۔دگ وجے سنگھ نے سندھیا کے بھاجپا میں شامل ہونے کے بعد انہیںمبارک  باد دیتے ہوئے کہا تھا کہ سندھیا کو مبارک باد ، خدا ان  کی حفاظت کریں۔ وہی باغی ممبران اسمبلی  کے ویڈیو  پر انہوں نے کہا کہ یہ پہلے  کی ویڈیو ہے۔حکومت کو کوئی خطرہ نہیںہے  اور حکومت  چلے گی ۔پارٹی کے اندر کسی کو کوئی شکایت نہیں ہے ، یہ سب بھاجپاکی سوچی سمجھی سازش ہے ۔اس سے پہلے چھ وزراء سمیت 22باغی ممبران اسمبلی  نے ایک ویڈیو جاری کرتے ہوئے سندھیا کی حمایت کی تھی ۔ وہی سندھیا کے استعفے کے ساتھ صوبے میں سندھیا کے حمایتی لیڈران کے استعفے دینے کا دور چل پڑا ہے۔
 



Comments


Scroll to Top