Latest News

امریکہ میں بڑی کارروائی: ایرانی کمانڈر کے خاندان پر شکنجہ، گرین کارڈ منسوخ ہوتے ہی گرفتاری

امریکہ میں بڑی کارروائی: ایرانی کمانڈر کے خاندان پر شکنجہ، گرین کارڈ منسوخ ہوتے ہی گرفتاری

انٹر نیشنل ڈیسک: امریکہ میں ایک بڑی کارروائی کے تحت مرحوم ایرانی فوجی کمانڈر قاسم سلیمانی کی بھتیجی اور ان کی نواسی کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔ یہ کارروائی اس وقت ہوئی جب امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے ان کا قانونی مستقل رہائش کا درجہ منسوخ کر دیا۔
آئی سی ای ( امیگریشن اور کسٹمز انفورسمنٹ)کی حراست میں دونوں خواتین 
 امریکی محکمہ خارجہ کے مطابق حمیدہ سلیمانی افشار اور ان کی بیٹی اب امریکی امیگریشن اور کسٹمز انفورسمنٹ (US Immigration and Customs Enforcement )  ادارے کی حراست میں ہیں۔ گرین کارڈ منسوخ ہونے کے فوراً بعد یہ کارروائی کی گئی۔
الزامات کیا ہیں؟
 محکمہ خارجہ کے بیان میں کہا گیا ہے کہ امریکہ میں رہتے ہوئے حمیدہ افشار نے ایرانی حکومت کے حق میں تشہیر کی۔ مشرق وسطی میں امریکی فوجیوں اور فوجی ٹھکانوں پر حملوں پر خوشی کا اظہار کیا۔ ایران کے نئے سپریم لیڈر کی تعریف کی۔ امریکہ کو بڑا شیطان کہا۔ پاسداران انقلاب کا کھل کر ساتھ دیا جسے امریکہ دہشت گرد تنظیم مانتا ہے۔
لاس اینجلس میں پرتعیش زندگی ، سوشل میڈیا پر سرگرمی
 رپورٹ کے مطابق یہ سب کرتے ہوئے افشار لاس اینجلس میں پرتعیش زندگی گزار رہی تھیں۔ ان کے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر موجود پوسٹس سے یہ بات سامنے آئی تھی تاہم اب ان کا اکاؤنٹ حذف کر دیا گیا ہے۔ یہ معاملہ ایسے وقت سامنے آیا ہے جب امریکہ اور ایران کے درمیان کشیدگی عروج پر ہے اور سکیورٹی ادارے سخت اقدامات کر رہے ہیں۔
 



Comments


Scroll to Top