Latest News

مہاتما گاندھی پر ہیگڑ ے کے متنازعہ بیان سے بی جے پی ناراض،  مانگنی پڑ سکتی ہے  معافی

مہاتما گاندھی پر ہیگڑ ے کے متنازعہ بیان سے بی جے پی ناراض،  مانگنی پڑ سکتی ہے  معافی

نئی دہلی: مہاتما گاندھی پر بیان  دے کر بھاجپا رکن پارلیمنٹ اننت کمار نے پارٹی اعلیٰ کمان کو ناراض کر دیا ہے ۔ اس معاملے میں ممبر پارلیمنٹ کو معافی مانگنے کے لئے کہا جا سکتا ہے۔ذرائع نے پیر کو یہ جانکاری دی ۔بی جے پی کے ایک سینئر لیڈر نے کہا کہ کرناٹک کے  بی جے پی لیڈر کا  تبصرہ قابل مذمت ہے اور پارٹی قیادت ان سے ناراض ہے ۔ انہوں نے بتایا، پارٹی نے اپنی  ناراضگی سے  انہیں آگاہ کیا ہے اور ان سے صورتحال کو واضح کرنے کو کہا گیا ہے۔ مہاتما گاندھی کی کسی بھی قسم کی توہین قطعی قابل قبول نہیں ہے۔ان کو معافی مانگنی پڑسکتی ہے ۔
کیا ہے معاملہ
 سابق مرکزی وزیر نے بنگلور میں ایک پروگرام میں مبینہ طور پر دعوی ٰکیا کہ مکمل تحریک آزادی انگریزوں منظوری اور حمایت سے چلی اور گاندھی کی قیادت والی تحریک ایک ڈرامہ تھی۔انہوں نے حیرانی ظاہر کپ بابائے قوم کو مہاتما کیوں کہا جاتا ہے؟ ہیگڑے  نے کہا کہ ان نام نہاد رہنماؤں میں سے کسی کو بھی پولیس نے ایک بار بھی لاٹھی سے نہیں پیٹا۔ ان  کی تحریک آزادی ایک بڑا ڈرامہ تھی  مہاتما گاندھی  کا ستیہ گرہ بھی ایک ڈرامہ تھا ۔اس تحریک آزادی کو ان لیڈروں نے انگریزوں کی منظوری سے کیا تھا۔ہیگڑے ہندوتو کی طرف جھکاؤ رکھنے کے لئے جانے جاتے ہیں اور انہوں نے پہلے بھی متنازعہ بیان دیئے ہیں۔
 



Comments


Scroll to Top