National News

فلپائن میں طاقتور زلزلے کے جھٹکے، آفٹر شاکس کی وارننگ جاری، لوگ خوف و ہراس میں مبتلا، ویڈیو

فلپائن میں طاقتور زلزلے کے جھٹکے، آفٹر شاکس کی وارننگ جاری، لوگ خوف و ہراس میں مبتلا، ویڈیو

انٹرنیشنل ڈیسک:فلپائن کے جنوبی حصے میں واقع منڈاناو¿ جزیرے کے ساحل پر بدھ کی صبح 6.7 شدت کا طاقتور زلزلہ آیا۔ فلپائن انسٹی ٹیوٹ آف وولکینولوجی اینڈ سیسمولوجی کے مطابق، زلزلہ مقامی وقت کے مطابق صبح 11 بج کر 2 منٹ پر آیا۔ ادارے نے بتایا کہ زلزلے کا مرکز داواو اورینٹل صوبے کے ساحلی شہر منائے سے تقریباً 47 کلومیٹر دور سمندر میں تھا، جبکہ اس کی گہرائی تقریباً 42 کلومیٹر ریکارڈ کی گئی۔ زلزلے کے جھٹکے منڈاناو جزیرے کے کئی علاقوں میں محسوس کیے گئے، جس سے لوگوں میں خوف و ہراس پھیل گیا۔


فلپائن انسٹی ٹیوٹ آف وولکینولوجی اینڈ سیسمولوجی نے خبردار کیا ہے کہ اس زلزلے کے بعد آفٹر شاکس آ سکتے ہیں اور زلزلے کے مرکز کے آس پاس کے علاقوں میں نقصان کے خدشے سے انکار نہیں کیا جا سکتا۔ تاہم، زلزلے کے فوراً بعد پولیس اور ڈیزاسٹر مینجمنٹ حکام نے بتایا کہ اب تک کسی قسم کے جانی یا مالی نقصان یا زخمی ہونے کی کوئی تصدیق نہیں ہوئی ہے۔ قابل ذکر ہے کہ فلپائن میں حالیہ مہینوں میں کئی بار زلزلے آ چکے ہیں۔ 22 دسمبر 2025 کو بھی فلپائن کے قریب سمندری علاقے میں 5.7 شدت کا زلزلہ ریکارڈ کیا گیا تھا۔ اسی طرح اکتوبر 2025 میں وسطی فلپائن میں آنے والے 6.9 شدت کے زلزلے نے شدید تباہی مچائی تھی، جس میں کئی عمارتیں متاثر ہو گئی تھیں، بجلی کی فراہمی متاثر ہوئی تھی اور کئی لوگوں کی جان گئی تھی۔
فلپائن دنیا کے سب سے زیادہ زلزلہ حساس ممالک میں شامل ہے کیونکہ یہ پیسیفک رنگ آف فائر میں واقع ہے۔ یہ علاقہ مسلسل ٹیکٹونک پلیٹوں کی حرکت سے متاثر رہتا ہے، جس کی وجہ سے زلزلے اور آتش فشانی سرگرمیاں عام ہیں۔ ماہرین کے مطابق، فلپائن میں زلزلہ خیز سرگرمیوں کی بنیادی وجہ فلپائن سی پلیٹ اور یوریشین پلیٹ کے درمیان تصادم ہے۔ مشرق میں فلپائن سی پلیٹ، فلپائن ٹرینچ کے ساتھ نیچے کی جانب دھنس رہی ہے، جبکہ مغرب میں یوریشین یا سندا پلیٹ منیلا اور نیگروس ٹرینچ کے نیچے دھنس رہی ہے۔ اس ڈبل سبڈکشن کی صورتحال کے باعث ملک میں شدید ارضیاتی دباو¿ پیدا ہوتا ہے، جس کی وجہ سے زلزلے کا خطرہ مسلسل برقرار رہتا ہے۔



Comments


Scroll to Top