Latest News

مدھیہ پردیش سیاسی بحران: وزیر اعلیٰ کملناتھ کو بڑی راحت، اسمبلی کی کارروائی 26 مارچ تک ملتوی

مدھیہ پردیش سیاسی بحران: وزیر اعلیٰ کملناتھ کو بڑی راحت، اسمبلی کی کارروائی 26 مارچ تک ملتوی

بھوپال: مدھیہ پردیش میں بالآخر وہی ہوا جس کی امید کی جا رہی تھی،کوروناکی وجہ سے کمل ناتھ حکومت کو فلور ٹیسٹ سے فی الحال راحت مل گئی ہے۔ اسپیکر نے مدھیہ پردیش اسمبلی کو 26 مارچ تک کے لئے ملتوی کر دیا ہے۔

https://twitter.com/ANI/status/1239434355669262336?ref_src=twsrc%5Etfw%7Ctwcamp%5Etweetembed%7Ctwterm%5E1239434355669262336&ref_url=https%3A%2F%2Furdu.news18.com%2Fnews%2Fnation%2Fcentral-india-madhya-pradesh-political-drama-kamal-nath-government-jyotiraditya-scindia-congress-bjp-lalji-tandon-na-296781.html
اسمبلی میں گورنر لال جی ٹنڈن کے خطاب کے آغاز میں ہی ہنگامہ شروع ہو گیا تھا۔ بی جے پی کی طرف سے نروتم مشرا نے گورنر سے کہا کہ جو حکومت اقلیت میں ہے، کیا گورنر اسی حکومت کی تعریف کے قصیدے پڑھنے آئے ہیں؟ اس کے باوجود لال جی ٹنڈن بولتے رہے۔ پھر گورنر نے ایک منٹ سے بھی کم میں اپنے خطاب کو ختم کر دیا۔ انہوں نے آخر میں یہ کہا کہ ارکان اسمبلی مدھیہ پردیش کے وقار کا تحفظ کریں اور آئینی کے ضوابط پر عمل کریں۔

https://twitter.com/ANI/status/1239430157443584000?ref_src=twsrc%5Etfw%7Ctwcamp%5Etweetembed%7Ctwterm%5E1239430157443584000&ref_url=https%3A%2F%2Furdu.news18.com%2Fnews%2Fnation%2Fcentral-india-madhya-pradesh-political-drama-kamal-nath-government-jyotiraditya-scindia-congress-bjp-lalji-tandon-na-296781.html
اسمبلی کی کارروائی شروع ہونے سے پہلے وزیر اعلیٰ کمل ناتھ نے گورنر کو ایک مکتوب بھیجا۔ اس مکتوب میں الزام لگایا گیا کہ بی جے پی نے کانگریس کے کچھ ارکان اسمبلی کو یرغمال بنا لیا ہے۔ یہاں وہ کانگرس کے باغی ارکان اسمبلی کا ذکر کر رہے تھے جو فی الحال بنگلورو میں ہیں۔ وزیر اعلیٰ کمل ناتھ نے لکھا کہ ایسی صورت حال میں فلور ٹیسٹ کروانا غیر جمہوری اور غیر آئینی ہے۔



Comments


Scroll to Top