National News

دس سال پرانی محبوبہ کو گیسٹ ہاؤس میں ملنے بلایا، پھر کمرے کے اندر دونوں کے درمیان ۔۔۔

دس سال پرانی محبوبہ کو گیسٹ ہاؤس میں ملنے بلایا، پھر کمرے کے اندر دونوں کے درمیان ۔۔۔

نیشنل ڈیسک: مدھیہ پردیش کے شیوپوری ضلع کے نرور علاقے سے دل دہلا دینے والا واقعہ سامنے آیا ہے۔ یہاں ایک شخص نے اپنی محبوبہ کو گیسٹ ہاؤس میں بلا کر بے رحمی سے قتل کر دیا۔ چونکا دینے والی بات یہ ہے کہ قتل کرنے کے بعد ملزم فرار نہیں ہوا بلکہ خود گیسٹ ہاؤس کے مینیجر کو اپنی حرکت کے بارے میں بتایا اور خود ہی گرفتاری دے دی۔
دس سال پرانا تھا رشتہ، کہیں اور شادی ہونے سے تلخی بڑھی
پولیس کی جانچ میں سامنے آیا ہے کہ ملزم گوکل (40 )  اور مقتولہ رنکی کولی کے درمیان گزشتہ دس برسوں سے محبت کا رشتہ تھا۔ دونوں ایک ہی گاؤں کے رہنے والے تھے اور کبھی شادی کرنا چاہتے تھے لیکن خاندان کی مخالفت کی وجہ سے رنکی کی شادی گوالیار میں کرا دی گئی۔ شادی کے باوجود دونوں کا رشتہ ختم نہیں ہوا۔ شوہر سے اختلافات کے بعد رنکی گزشتہ دو برسوں سے اپنے میکے میں رہ رہی تھی اور دوبارہ گوکل سے ملنے لگی تھی۔
گیسٹ ہاؤس میں خونی کھیل
واقعے والے دن دوپہر تقریبا بارہ بجے گوکل نے رنکی کو ملاقات کے لیے نرور کے امر شانتی گیسٹ ہاؤس میں بلایا تھا۔ کمرے کے اندر دونوں کے درمیان کسی بات پر شدید بحث ہوئی۔ غصے میں آ کر گوکل نے پاس رکھی بلیڈ سے رنکی کا گلا کاٹ دیا جس سے اس کی موقع پر ہی موت ہو گئی۔ واردات کے بعد گوکل ری سیپشن  پر پہنچا اور مینیجر سے کہا کہ اس نے عورت کو مار دیا ہے۔ مینیجر نے فورا پولیس کو اطلاع دی جس کے بعد ملزم کو موقع سے گرفتار کر لیا گیا۔
قتل کیوں کیا
ابتدائی پوچھ گچھ میں ملزم نے بتایا کہ کچھ عرصے سے رنکی اسے نظر انداز کرنے لگی تھی۔ وہ نہ تو گوکل سے شادی کرنے کے لیے تیار تھی اور نہ ہی اس سے زیادہ ملنا چاہتی تھی۔ اسی ٹال مٹول اور ناراضی کی وجہ سے گوکل نے اسے قتل کرنے کا منصوبہ بنایا۔
 



Comments


Scroll to Top