Latest News

راہل گاندھی کریں گے فری سیکس کا وعدہ ۔سماجی کارکن مدھو کشورکا متنازعہ ٹویٹ

راہل گاندھی کریں گے فری سیکس کا وعدہ ۔سماجی کارکن مدھو کشورکا متنازعہ ٹویٹ

پارلیمانی انتخابات سے پہلے ٹی وی ڈبیٹ اور انتخابی ریلیوں میںسیاسی رہنماؤں کے درمیان زبانی جنگ جاری ہے۔یہ جنگ سوشل میڈیا پر بھی لڑی جا رہی ہے ۔ منگل کے روزسماجی کارکن مدھو کشور کا ایک ٹویٹ سوشل میڈیا پر بحث کا موضوع بن گیاجس میں انہوں نے کانگرس صدر راہل گاندھی کی طرف سے کئے جارہے وعدوں کو لے کرتبصرہ کیا تھا ۔در اصل بالاجی وسان نام کے ایک صارف نے لکھا تھا کہ ''بی پی ایل کارڈ رکھنے والے غریب خاندانوں کے لئے کانگرس کھانے کی حفاظت کے لئے قانون لائی جس سے انہیں گندم اور چاول مفت میں ملے ۔اگر منریگا اور کھانے کی حفاظت کا یہ قانون کافی نہیں ہے تو کچھ غلط ہے''۔
مدھو کشور نے بالاجی وسان کے اس ٹویٹ کے جواب میںمنگل کے روز لکھا'' اس لمحے کا انتظار کرو جب راہل گاندھی تمام بالغوں کے لئے سال کے کچھ منتخب دنوںمیں مفت سیکس کا وعدہ کریں گے''۔
کافی لوگوں نے مدھو کشور کے اس ٹویٹ تنقید کی ہے ۔ بہت سے لوگوں نے لکھا کہ' انہیں اس بات پر یقین نہیں ہو رہا ہے کہ یہ آپ نے لکھا ہے ۔کچھ نے لکھا کہ اس قسم کی باتیں آپ فیس بک پر لکھیں، یہاں نہ لکھیں۔
 



Comments


Scroll to Top