لکھنؤ: اترپردیش کی راجدھانی لکھنؤکے ڈسٹرکٹ سیشن کورٹ احاطے میں جمعرات کو کچھ نامعلوم افراد نے ایک وکیل پر دیسی بم سے حملہ کردیا۔ کورٹ میں اس بم حملے سے لوگ دہل اٹھے اور کئی لوگ زخمی ہو گئے ۔ بتایا جا رہا ہے کہ لکھنؤ با ر ایسو سی ایشن کے وکیل سنجے لودھی اپنے چیمبر میں بیٹھے ہوئے تھے۔ تقریباً 11:45 بجے کے قریب ایک نوجوان نے ان پر بم سے حملہ کر دیا۔ حالانکہ اس حملہ میں وکیل سنجے لودھی بال بال بچ گئے۔
https://twitter.com/ANINewsUP/status/1227858763639472130?ref_src=twsrc%5Etfw%7Ctwcamp%5Etweetembed%7Ctwterm%5E1227858763639472130&ref_url=https%3A%2F%2Furdu.news18.com%2Fnews%2Fnation%2Fnorth-india-crude-bomb-hurled-at-lawyer-in-lucknow-court-na-293610.html
بم پھینکنے والا جائے حادثہ سے فرار بتایا جا رہا ہے۔ جائے حادثہ پر بھاری پولیس فورس موجود ہے۔ پولیس کے مطابق، یہ وکیلوں کے دو گروپوں میں ٹکرا ؤ کا معاملہ ہے۔پولیس نے جائے واردات سے تین زندہ بم بھی برآمد کئے ہیں۔ پولیس موقع پر موجود سی سی ٹی وی فٹیج کی جانچ کر تفتیش میں مصروف ہو گئی ہے۔اس بارے میں بال بال بچے وکیل سنجے لودھی نے کورٹ احاطے میں ہوئے اس وقعہ پر سکیورٹی کو لیکر سوال کھڑے کئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اس حملے میں کئی لوگ زخمی ہوئے ہیں ، میرے ہاتھ میں چھرا لگا ہے ۔ وکیل سنجے لودھی نے اس حملے کے بعد ملزمین کو جلد سے جلد گرفتار کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔
ساتھ ہی انہوں نے کہا کہ جس طرح سے وہ اس حملے میں بچے ہیں ، اس کے بعد ان کو سکیورٹی مہیا کرائی جانی چاہئے ۔سنجے نے یہ بھی سوال کیا کہ آخر اتنی سکیورٹی کے با وجود کوئی کیسے بم اور اسلحہ لیکر اند گھسا۔ واردات کے بعد وکیلوں میں سخت غم وغصہ ہے۔ موقع پر ڈی سی پی ویسٹ اور ایس ایچ او موجود ہیں اورکثیر تعداد میں پولیس اہلکار کو تعینات کیا گیا ہے۔