Latest News

دہلی تشدد پر  پارلیمنٹ میں ہنگامہ ، اپوزیشن نے کیا امت شاہ سے استعفے کا مطالبہ

دہلی تشدد پر  پارلیمنٹ میں ہنگامہ ، اپوزیشن نے کیا امت شاہ سے استعفے کا مطالبہ

نئی دہلی: دہلی  میں سکیورٹی کی بھاری نفری تعینات رہی ۔ آج یعنی پیر کے روز اس کے شمال مشرقی ضلع میں ہوئے تشدد کے بعد ہلاکتوں کی تعداد 46 ہوگئی۔ اسی دورا ن پارلیمنٹ کے بجٹ سیشن کے دوسرے مرحلے کی کارروائی آج سے شروع ہوگئی ہے۔اپوزیشن کے ارکان پارلیمنٹ نے دہلی کے فسادات کے خلاف آواز اٹھاتے ہوئے نعرہ بازی کی ۔جس کی وجہ سے لوک سبھا اور راجیہ سبھا کو کارروائی کو شروع ہوتے ہی ملتوی کردیا گیا۔

https://twitter.com/ANI/status/1234398736874233861?ref_src=twsrc%5Etfw%7Ctwcamp%5Etweetembed%7Ctwterm%5E1234398736874233861&ref_url=https%3A%2F%2Faajtak.intoday.in%2Fnews%2Fliveblog%2Fbudget-session-second-phase-parliament-modi-government-delhi-riots-soip-782.html
جیسے ہی پارلیمنٹ کا بجٹ اجلاس دوبارہ شروع ہوا  تو وزیر  خزانہ نر ملا سیتا رمن نے کئی بل پیش کئے ۔ ان میں سے ایک ' وواد سے وشواس ' ( تنازعہ سے یقین)بل بھی ہے  ۔ وزیر خزانہ جب بل پیش کر رہی تھیں  اپوزیشن کی جانب سے ہنگامہ  اور مظاہرہ  دیکھنے کو  ملا، اپوزیشن ارکان نے دہلی کی صورتحال پر بحث کا مطالبہ کیا اور دہلی تشدد کو لیکر وزیر داخلہ امت شاہ سے استعفے کا مطالبہ کیا ۔اس دوران' وزیر اعظم جواب دو' کے بھی نعرے لگے ، کچھ رہنما بینر لے کر ویل تک پہنچ گئے ۔ایسے ہی ہنگامے کی وجہ سے  لوک سبھا اور راجیہ سبھا دونوں کو ملتوی کردیا گیا۔

PunjabKesari
 کانگرس ، آپ اور ٹی ایم سی رہنماؤں نے پارلیمنٹ کمپلیکس میں کھڑے ہوکر نعرے بازی کی۔راہل گاندھی سمیت کانگرس لیڈران نے  دہلی تشدد کو لے کر پارلیمنٹ کمپلیکس میں گاندھی کے مجسمے کے سامنے مظاہرہ کیا ۔ کانگرس رہنماؤں نے وزیر داخلہ امت شاہ سے استعفے کا مطالبہ کیا۔ لوک سبھا میں ، کانگرس کے ممبران ادھیر رنجن چودھری اور کے سریش اور ٹی ایم سی ، سی پی ایم ، سی پی آئی ، این سی پی اور ڈی ایم کے کے ایم پی ایس کے ذریعہ تحریک التوانوٹس پیش کیا۔ بی جے پی کے ایک ذرائع نے بتایا ، وزیر داخلہ امت شاہ سے پارلیمنٹ میں اس مسئلے کا جواب متوقع ہے ۔

https://twitter.com/ANI/status/1234396700472573953?ref_src=twsrc%5Etfw%7Ctwcamp%5Etweetembed%7Ctwterm%5E1234396700472573953&ref_url=https%3A%2F%2Faajtak.intoday.in%2Fnews%2Fliveblog%2Fbudget-session-second-phase-parliament-modi-government-delhi-riots-soip-782.html
دہلی کے گرو تیغ بہادر ہسپتال میں 38 اموات کی اطلاع ملی ہے ۔ ڈاکٹر رام منوہر لوہیا ہسپتال میں 4 ، لوک نائیک  ہسپتال میں 3 جبکہ جگ پرویش چندر ہسپتال میں 1شخص کی موت ہوئی ہے۔ تشدد کے  وران ہوئی جھڑپوں میں 200 سے زائد افراد زخمی ہوئے ہیں۔ اتوار کے روز گوکل پوری اور شیو وہار میں نالوں سے تین افراد کی لاشیں نکالی گئیں ، لیکن ان اموات کی وجوہات کاعلم نہیں ہوسکا۔ ا نٹیلی جینس بیورو سے وابستہ آفیسر انکت شرما کی لاش گذشتہ ہفتے چاند باغ میں نالہ سے برآمد ہوئی تھی۔

https://twitter.com/ANI/status/1234354483880062976?ref_src=twsrc%5Etfw%7Ctwcamp%5Etweetembed%7Ctwterm%5E1234354483880062976&ref_url=https%3A%2F%2Faajtak.intoday.in%2Fnews%2Fliveblog%2Fbudget-session-second-phase-parliament-modi-government-delhi-riots-soip-782.html
دہلی پولیس نے کہا کہ اس نے تشدد کے الزام میں اب تک 254 ایف آئی آر درج کی ہیں اور 903  افراد کو گرفتار یا حراست میں لیا ہے۔ اسلحہ ایکٹ کے تحت41 مقدمات درج ہوئے ہیں۔ تاہم، صورت حال جمعرات سے پرامن ہے۔
وزیراعلی اروند کیجریوال نے ایک ٹویٹ میں کہا کہ حکومت ضرورت مند افراد کو امداد فراہم کرنے کے لئے کام کر رہی ہے ، اور لوگوں کو "ہماری ایجنسیوں کی طرف سے فوری ردعمل" کی یقین دہانی کروا رہی ہے۔ دہلی اسمبلی نے نو ممبران پر امن اور ہم آہنگی کمیٹی بھی تشکیل دی ، جس کی سربراہی آپ کے ممبر اسمبلی سوراھب بھاردواج کررہے ہیں اور اس کمیٹی میں ارکان اسمبلی اتشی اور راگھو چڈھا بھی شامل ہے۔ کمیٹی کا پہلا اجلاس آج سہ پہر 3 بجے دہلی سیکرٹریٹ میں ہوگا۔



Comments


Scroll to Top