Latest News

کل سے پنجاب میں ہوگی شراب کی فروخت،شراب کی ہوم ڈلیوری ہوئی شروع

کل سے پنجاب میں ہوگی شراب کی فروخت،شراب کی ہوم ڈلیوری ہوئی شروع

پنجاب:کورونا بحران کے پیش نظر وزارت داخلہ کی جانب سے جاری رعایت کو دیکھتے ہوئے بڑھ رہی معاشی مندی کے مد نظر پنجاب میں صبح 9بجے سے 1بجے کی چھوٹ کے بعد  شراب کی ہوم ڈلیوری 7مئی یعنی کل سے شروع کرنے کے حکم جاری ہو اہے۔ ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن محکمہ کی جانب سے اس متعلق میں احکام جاری کرتے ہوئے کورونا وائرس  کے خلاف برتی جا نے والی ہدایتیں بھی جاری کی ہیں۔ اسی کے ساتھ ساتھ یہ بھی جاری ہو اہے کہ ضلع مجسٹریٹ اور مرکزی حکومت کی جانب سے پابندی والے علاقوں میں یہ فیصلہ قابل غو ر نہیں ہوگا۔
دکانوں کے لئے یہ گائیڈ لائنس ہوئی جاری
1سوشل ڈسٹینسنگ پر عمل کرنا لازمی
2ایک دکان کے باہر پانچ سے زیادہ گراہک نہیں ہوں گے
3دکان میں سینیٹیشن کا اعلیٰ انتظام لازمی ہونا چاہئے
4ریٹیل دکانیں صرف کرفیو ڈھیل تک ہی کھلی رہیں گی
 



Comments


Scroll to Top