Latest News

پہلگام معاملے میں اب روس کی انٹری! ہندوستان کی حمایت اور پاکستان سے کہا -شملہ معاہدہ بھول گئے کیا؟

پہلگام معاملے میں اب روس کی انٹری! ہندوستان کی حمایت اور پاکستان سے کہا -شملہ معاہدہ بھول گئے کیا؟

انٹرنیشنل ڈیسک: جموں و کشمیر کے پہلگام میں دہشت گردانہ حملے کے بعد ہندوستان اور پاکستان کے درمیان کشیدگی میں مسلسل اضافہ ہورہا ہے۔ ایسے میں روس نے ثالثی کا اشارہ دے کر ہندوستان  کو حمایت اور تحمل دونوں کا پیغام دیا ہے۔ روس کے وزیر خارجہ سرگئی لاوروف نے جمعہ کو ہندوستان کے وزیر خارجہ ڈاکٹر ایس جے شنکر سے فون پر ملاقات کی۔ اس دوران انہوں نے ہندوستان اور پاکستان کے درمیان بڑھتی ہوئی کشیدگی پر تشویش کا اظہار کیا اور شملہ معاہدہ (1972) اور لاہور اعلامیہ (1999) کا حوالہ دیتے ہوئے تنازعہ کو پرامن طریقے سے حل کرنے کی اپیل کی۔ روس نے دونوں ممالک کو براہ راست مذاکرات اور سفارتی حل اپنانے کی تجویز دی ہے۔
بات چیت کی تصدیق کرتے ہوئے ڈاکٹر جے شنکر نے سوشل میڈیا پر لکھا کہ پہلگام حملے پر روسی وزیر خارجہ لاوروف کے ساتھ بات چیت کی گئی۔ اس حملے کے مجرموں اور ان کے حامیوں کو سزا ملنی چاہیے۔ ہم نے دو طرفہ تعاون پر بھی بات کی۔پہلگام میں دہشت گردانہ حملے میں 26 لوگوں کی جانیں گئیں۔ اس کے بعد ہندوستان نے پاکستان کے خلاف کئی سخت اقدامات  کئے ہیں جس کے تحت سندھ طاس معاہدہ جزوی طور پر معطل کر کے اٹاری بارڈر چیک پوسٹ کو بند کر دیا گیا ہے۔
پاکستانی شہریوں کے ویزے منسوخ کر دیے گئے ہیں اور انہیں 30 اپریل تک ملک چھوڑنے کا حکم دیا گیا ہے۔پاکستان انٹرنیشنل ایئر لائنز (پی آئی اے)کی پروازوں کے لیے ہندوستان  کی فضائی حدود کو سیل کر دیا گیا ہے اور دونوں ممالک نے ہائی کمیشنز میں عملہ کم کر دیا ہے۔ 29 اپریل کو ایک اعلی سطحی میٹنگ میں وزیر اعظم نریندر مودی نے کہا کہ سیکورٹی فورسز کو جوابی کارروائی کی جگہ، ہدف اور وقت کا فیصلہ کرنے کی مکمل آزادی دی گئی ہے۔ پی ایم مودی نے کہا کہ دہشت گردی کو جڑ سے اکھاڑ پھینکنا ہندوستان کا عزم ہے۔
 



Comments


Scroll to Top