National News

انڈونیشیا کے سولاویسی جزیرے پر مٹی کے تودے گرنے سے کم از کم 18 افراد ہلاک

انڈونیشیا کے سولاویسی جزیرے پر مٹی کے تودے گرنے سے کم از کم 18 افراد ہلاک

انٹرنیشنل ڈیسک: انڈونیشیا کے جزیرے سولاویسی پر لینڈ سلائیڈنگ کے بعد سرچ اینڈ ریسکیو ٹیموں نے ملبے سے 18 افراد کی لاشیں نکال لی ہیں جب کہ لاپتہ دو افراد کی تلاش کا کام تاحال جاری ہے۔ حکام نے پیر کو یہ جانکاری دی۔ مکاسر کی تلاش اور بچاو¿ ٹیم کے سربراہ میکسیانوس بیکابیل نے کہا کہ امدادی کارکنوں نے اتوار کی سہ پہر مکالے گاو¿ں میں ملبے سے تقریباً 14 لاشیں نکالیں، جب کہ جنوبی مکالے میں ملبے سے چار لاشیں نکالی گئیں۔
تارا توراجہ ضلع کے ڈیزاسٹر مینجمنٹ ایجنسی کے سربراہ سلیمان مالیا نے پیر کو بتایا کہ ہم مزید دو لوگوں کی تلاش کر رہے ہیں، لیکن دھند اور ہلکی بارش نے تلاش کو مشکل بنا دیا ہے۔ وہیںآپریشن میں مصروف افسران بھی گھبراہٹ کا شکار ہیں، مقامی پولیس کے سربراہ گنارڈی منڈو نے بتایا کہ ہفتہ اور اتوار کی درمیانی رات ہونے والی طوفانی بارش کے باعث جنوبی سولاویسی کے تارا توراجہ ضلع میں پہاڑوں سے لینڈ سلائیڈنگ کی وجہ سے مٹی چار مکانات پرآ گر ی۔
انہوں نے بتایا کہ جب لینڈ سلائیڈنگ ہوئی اس وقت ایک گھر میں خاندانی تقریب ہو رہی تھی۔ منڈو نے کہا کہ درجنوں فوجی، پولیس اور رضاکار دور دراز پہاڑی دیہاتوں ماکالے اور جنوبی مکا لے میں تلاشی مہم چلا رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ امدادی کارکنوں نے اتوار کی صبح آٹھ سالہ بچی سمیت دو زخمیوں کو باہر نکالنے میں کامیاب رہے اور انہیں قریبی ہسپتال میں داخل کرایا گیا۔
 



Comments


Scroll to Top