National News

کویت میں آتشزدگی سے ہلاکتوں کی تعداد 40 سے تجاوز کرگئی ،وزیر اعظم نریند مودی اور جے شنکر نے ردعمل ظاہر کیا

کویت میں آتشزدگی سے ہلاکتوں کی تعداد 40 سے تجاوز کرگئی ،وزیر اعظم نریند مودی اور جے شنکر نے ردعمل ظاہر کیا

انٹرنیشنل ڈیسک: کویت کے جنوبی ضلع منگاف میں بھارتی مزدوروں کی رہائش گاہ کی عمارت میں بدھ کے روز لگنے والی زبردست آگ کے نتیجے میں کم از کم 40 بھارتی شہری ہلاک اور درجنوں زخمی ہوگئے۔ مبینہ طور پر آگ بدھ کی صبح گراونڈ فلور پر کچن میں لگی اور تیزی سے عمارت میں پھیل گئی، جس سے کئی افراد اندر پھنس گئے۔ وزیر اعظم نریندر مودی نے ہلاکتوں پر تعزیت کا اظہار کیا اور کہا کہ ہندوستانی سفارت خانہ صورتحال پر گہری نظر رکھے ہوئے ہے اور متاثرہ افراد کی مدد کے لیے وہاں کے حکام کے ساتھ مل کر کام کر رہا ہے۔

Kuwait Building Fire: Death Toll in Building Blaze Climbs to 49; PM  Narendra Modi, EAM S Jaishankar Condole Deaths (Watch Videos) | 🌎 LatestLY
وزیر اعظم نے ٹویٹر پر پوسٹ کیا کہ کویت سٹی میں آتشزدگی کا واقعہ افسوسناک ہے۔ میرے خیالات ان تمام لوگوں کے ساتھ ہیں جنہوں نے اپنے پیاروں کو کھو دیا ہے۔ میری دعا ہے کہ زخمیوں کی جلد از جلد صحت یابی ہو۔ وزیر خارجہ ایس جے شنکر نے واقعہ پر افسوس کا اظہار کیا اور کہا کہ ہندوستانی سفیر نے کیمپ کا دورہ کیا ہے۔ جے شنکر نے پوسٹ کیا ہم مزید معلومات کا انتظار کر رہے ہیں۔

Kuwait Fire: 40 Indians Killed, Shocking Lapses Revealed, PM Modi Reacts |  10 Developments | Times Now

انہوں نے کہا کہ ان لوگوں کے اہل خانہ سے گہری تعزیت جو المناک طور پر اپنی جانوں سے ہاتھ دھو بیٹھے۔ میں زخمیوں کی جلد اور مکمل صحت یابی کی خواہش کرتا ہوں۔ ہمارا سفارت خانہ اس سلسلے میں تمام متعلقہ افراد کو مکمل مدد فراہم کرے گا۔ انہوں نے العدن ہسپتال کا بھی دورہ کیا، جہاں آتشزدگی کے واقعے میں زخمی ہونے والے 30 سے زائد ہندوستانی کارکنوں کو داخل کیا گیا ہے۔ کویت میں ہندوستانی سفارت خانے نے ٹویٹر پر ایک پوسٹ میں کہاانہوںنے متعدد مریضوں سے ملاقات کی اور انہیں سفارت خانے کی طرف سے مکمل مدد کا یقین دلایا۔بتادیں کہ ہندوستانی کویت کی کل آبادی (10 لاکھ) کا 21 فیصد اور اس کی افرادی قوت کا 30 فیصد (تقریباً 9 لاکھ) ہیں۔



Comments


Scroll to Top