National News

سی اے اے کی حمایت میں  بلا اجازت ریلی کر رہے کیلاش وجے ورگیہ کو پولیس نے حراست  میں لیا

سی اے اے کی حمایت میں  بلا اجازت ریلی کر رہے کیلاش وجے ورگیہ کو پولیس نے حراست  میں لیا

کولکتہ : شہریت ترمیمی قانون ( سی اے اے )کی حمایت میں ریلی نکال رہے بی جے پی  کے جنرل سیکرٹری کیلاش وجے ورگیہ کو جمعہ کو کولکتہ پولیس نے حراست میں لیا۔ اس ریلی کی شروعات کولکتہ کے ٹالی گنج پھیری سے ہونے والی تھی۔ کیلاش وجے ورگیہ  نے جیسے ہی ریلی کی شروعات کی، کولکتہ پولیس نے تمام رہنماؤ ں کو حراست میں لے لیا۔

PunjabKesari
بتایا جا رہا ہے کہ کیلاش وجے ورگے  نے  سی اے اے کی حمایت میں  ابھینندن ریلی نکالنے کے لئے انہوں نے پولیس سے اجازت نہیں لی تھی۔ یہی وجہ ہے کہ پولیس نے انہیں حراست میں لیا۔ پولیس نے کیلاش وجے ورگیہ کو حراست میں لے کر وین میں بٹھا کر ریلی کے مقام سے دور لے گئے۔       
 



Comments


Scroll to Top