Latest News

کسان ٹریکٹر پریڈ پر دہلی پولیس کا بڑا خلاصہ، ریلی میں گڑبڑی کے لئے بنائے گئے ٹویٹر اکاؤنٹ

کسان ٹریکٹر پریڈ پر دہلی پولیس کا بڑا خلاصہ، ریلی میں گڑبڑی کے لئے بنائے گئے ٹویٹر اکاؤنٹ

نیشنل ڈیسک: دہلی پولیس نے اتوار کے روز دعویٰ کیا ہے کہ یومِ جمہوریہ کے موقع پر کسانوں کی مجوزہ 'ٹریکٹر پریڈ 'میں خلل ڈالنے کے لئے پاکستان سے 300 سے زیادہ ٹویٹر اکاؤنٹ بنائے گئے ہیں۔ ٹریکٹر پریڈ سے متعلق تفصیلی منصوبے کے بارے میں ، اسپیشل کمشنر آف پولیس(انٹیلی جنس )دیپندر پاٹھک نے کہا کہ منگل کو یومِ جمہوریہ کے پروگرام کے اختتام کے بعد  سخت سکیورٹی میں ٹریکٹر پریڈ نکالی جائے گی ۔
پاکستان سے ملے  308 ٹویٹر ہینڈل
پاٹھک نے پریس کانفرنس میں کہا کہ کاشتکاروں کی ٹریکٹر پریڈ میں خلل ڈالنے کے لئے پاکستان سے 13 سے 18 جنوری تک 300 سے زیادہ ٹویٹر اکاؤنٹ بنائے گئے ہیں۔ اس سلسلے میں مختلف ایجنسیوں سے ایک ہی قسم کی معلومات موصول ہوئی ہیں۔ یہ ہمارے لئے ایک چیلنجنگ کام ہوگا۔ تاہم ، یوم جمہوریہ پریڈ ختم ہونے کے بعد ، سخت حفاظتی انتظامات کے تحت ٹریکٹر پریڈ نکالی جائے گی۔
قابل ذکر ہے کہ ہزاروں کسان دہلی کی سرحدوں پر نئے زرعی قوانین کے خلاف سراپا احتجاج ہیں ، جن میں سے بیشتر کا تعلق پنجاب ، ہریانہ اور مغربی اتر پردیش سے ہے۔ کسان تنظیموں کا الزام ہے کہ نئے زرعی قوانین منڈی اور ایم ایس پی کی خریداری کے نظام کو ختم کردیں گے اور کسان بڑے کارپوریٹ ہاؤسز کے رحم و کرم پر منحصر ہوں گے۔
اس سے قبل پولیس نے کسانوں کی تنظیموں کے رہنماؤں سے قومی دارالحکومت کے باہر ٹریکٹر پریڈ نکالنے کی درخواست کی تھی لیکن وہ دہلی کی بیرونی رنگ روڈ پر پریڈ کرنے پر اٹل تھے۔ پولیس اور کسانوں کے مابین چوتھے دور کی بات چیت میں  دونوں فریقوں کے درمیان پریڈ پر اتفاق رائے ہوا۔
 



Comments


Scroll to Top