Latest News

کورونا :شرابیو ں کے لئے خصوصی  پاس جاری کرے گی کیرل حکومت

کورونا :شرابیو ں کے لئے خصوصی  پاس جاری کرے گی کیرل حکومت

ترووننت پورم:کیرل حکومت نے نشیڑیوں کو ان کے برے حال کو دیکھتے ہوئے میڈیکل صلاح پر شراب فراہم کرنے کے لئے خصوصی پاس جاری کرنے کا فیصلہ لیا ہے جس سے وہ محکہ ایکسائز  کی مدد سے شراب لے سکیں ۔ ڈاکٹروں کی ایسوسی ایشن کی مناہی کے باوجود  ، کووڈ 19کے قہر کی وجہ سے لاگو 21روزہ لاک ڈاون کے دوران طبی ایڈوائزری پر شرابیوں کو شراب مہیا کرنے کے متعلق میںسوموار رات کو یہ احکام جاری کیا گیا۔
حکم میں کہا گیا ہے کہ لاک ڈاون کی وجہ سے صوبے میںشراب کی دکانیں بند ہونے کی وجہ سے شراب نا ملنے سے مایوس ہو کر خود کشی جیسے رجحانات دیکھنے   کو کو ملے ہیں۔ صوبائی  حکومتیں انہیںوجوہات سے نپٹنے کے لئے یہ فیصلہ لے رہی ہیں ۔ حکم میں کہا گیا ہے کہ   جن افراد کو نشہ نہ ملنے کی وجہ سے جسمانی اور ذہنی مشکلات ہوتی ہیں انہیںقابو میںرکھنے اور طے طریقے سے شراب دی جا سکتی ہے ۔ اس میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ ایسی علامتوں والے افراد کو صحت عامہ کے مراکزمیں، ضلع ہسپتالوں ، عام ہسپتالوں یا میڈیکل کالج ہسپتالوں سے رابطے کرنا چاہئے اور ڈاکٹروں سے خود کی جانچ کرانی چاہئے۔
یہ بھی کہا گیا ہے کہ اس کے لئے شراب کی دکانوں کو کھولنے  کی ضرورت نہیں ہے ۔حالانکہ انڈین میڈیکل ایسوسی ایشن نے پرچے کی بنیاد  پر نشہ کرنے والوں کو شراب کی  فراہمی بائیں بازو والی حکومت  کے منصوبے کو غلط ٹھہراتے ہوئے کہا کہ یہ سائنسی اعتبار سے صحیح  نہیں ہے۔ آئی ایم  اے کے صوبہ صدر ابراہم ورگیج نے کہا کہ  نشہ نہ ملنے سے  بیمار  ہونے والے  لوگوں کو سائنسی  علاج فراہم کرایا جا نا چاہئے ۔ اب تک صوبے میں لاک ڈاون کی وجہ سے نشہ نہ ملنے سے پریشان ہو کر تین لوگ کے خودکشی کرنے کے معاملے درج کئے گئے ہیں۔
 



Comments


Scroll to Top