National News

کینیا کے صدر نے طیارہ حادثے میں فوجی سربراہ کی شہادت کی تصدیق کی

کینیا کے صدر نے طیارہ حادثے میں فوجی سربراہ کی شہادت کی تصدیق کی

نیروبی:کینیا کے صدر ولیم روٹو نے جمعرات کو ملک کے شمال مغربی حصے میں ہیلی کاپٹر کے حادثے میں شہید ہوئے 10 سینئر کمانڈروں میں فوجی سربراہ فرانسس اوگولا کی موت کی تصدیق کی۔ مسٹر روتو نے کہا کہ کینیا ڈیفنس فورس (کے ڈی ایف ) کے سربراہ اوگولا 11 دیگر فوجی اہلکاروں کے ساتھ کے ڈی ایف ہویوئی ہیلی کاپٹر پر سوار تھے۔ ہیلی کاپٹر نے الجیو مارکویٹ کاونٹی کے ایک مقامی ایلیمنٹری اسکول سے پرواز کی تھی جب دوپہر 2 بج کر 20 منٹ پر ہیلی کاپٹر حادثے کا شکار ہو گیا۔ ٹیلی ویڑن پر نشر ہونے والی پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے صدر نے کہا کہ اس حادثے میں آرمی چیف اوگولا سمیت 10 فوجی افسران شہید ہو گئے ہیں۔ جبکہ دیگر دو شدید زخمی ہیں جنہیں اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ یہ ملک کے لیے انتہائی افسوسناک لمحہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ آرمی چیف اوگولا ڈاکوو ں سے لڑنے کے لیے کل صبح شورش زدہ علاقے میں تعینات فوجیوں سے ملنے اور اسکول کی تزئین و آرائش کے کام کا معائنہ کرنے کے لیے نیروبی سے روانہ ہوئے۔ مسٹر روتو نے کہا کہ کینیا کی فضائیہ نے ایک ایوی ایشن تحقیقاتی ٹیم تشکیل دی ہے اور اسے حادثے کی وجہ کا تعین کرنے کے لیے جائے حادثہ پر بھیجا ہے۔ مسٹر روتو نےشہید جنرل کی زندگی اور ممتاز فوجی کیریئر کے اعزاز میں جمعہ سے تین روزہ سوگ کا اعلان کیا۔ جنہوں نے نہ صرف عہدہ سنبھالتے ہوئے بلکہ فعال فوجی فرائض کی انجام دہی کے دوران بھی اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کیا۔

عینی شاہدین نے بتایا کہ کے ڈی ایف ہیلی کاپٹر دو کلومیٹر دور حادثے کا شکار ہو گیا اور تشدد زدہل الجیو مارکویٹ - مغربی پولکوٹ سرحد کے قریب ایک علاقے سے پرواز بھرنے کے کچھ ہی دیر بعد اس میں آگ لگ گئی۔ ایک عینی شاہد نے ئی۔ کیپکوسگی نے کہاہم نے ہیلی کاپٹر کو نیچے آتے دیکھا، اور جب ہم جائے وقوعہ پر پہنچے تو دیکھا کہ ہیلی کاپٹر آگ کی زد میں ہے۔ انہوں نے کہا کہ کیریو وادی میں تعینات کے ڈی ایف افسران نے جائے وقوع کو فوری طور پر گھیر لیا تھا۔

آرمی چیف اوگولا کے انتقال پر تنزانیہ کی صدر سامیہ سلوہو حسن نے سوشل میڈیا ایکس پر صدر روتو کو تعزیت کا پیغام بھیجا ہے۔ انہوں نے کہامیں کینیا کی مسلح افواج کے کمانڈر انچیف صدر ولیم روتو، تمام کینیا کے لوگوں اور حادثے میں اپنی جانیں گنوانے والوں خاندانوں، رشتہ داروں اور دوستوں کے تئیں تعزیت کا ا اظہار کرتی ہوں۔
 



Comments


Scroll to Top